اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 548 پوائنٹس یا 0.64 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 31 پر جا پہنچا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا، اور انڈیکس 222 پوائنٹس یا 0.26 فیصد تنزلی کے بعد 85 ہزار 261 پر آگیا، جو آخری کاروبای روز 85 ہزار 483 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہترین ثابت ہوا تھا، جب انڈیکس 83 ہزار 531 سے ایک ہزار 952 پوائنٹس یا 2.33 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 483 پر پہنچا تھا۔

9 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کے بعد 86 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہا تھا اور انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار 669 پر بند ہوا تھا۔

8 اکتوبر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 اکتوبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 1.65 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا تھا کہ (بچت اسکیموں و ٹی بلز) کے گرتے ہوئے شرح منافع نے اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ کم منافع نے سرمایہ کاروں کو زیادہ شرح منافع حاصل کرنے والی ایکویٹیز کی جانب راغب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھے منافع کی تلاش میں مارکیٹ نے گزشتہ رات کراچی واقعے اور اسلام آباد میں سیاسی عدم استحکام کو نظر انداز کر دیا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کا کہنا تھا کہ حصص میں زیادہ منافع کے پیش نظر اور اسٹرکچرل اصلاحات سے فائدہ اٹھانے والے انڈیکس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے روشنی ڈالی تھی کہ توانائی کے شعبے کے اسٹاک جیسے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)، پی ایس او اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بعد بہتر کیش فلو کی وجہ سے فائدہ دیکھا۔

4 اکتوبر بروز جمعہ کو انڈیکس میں 810 پوائنٹس بڑھ کر 83 ہزار 531 پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل مہینے کے پہلے روز یکم اکتوبر کو انڈیکس 690 پوائنٹس بڑھ کر 81 ہزار 114 پر پہنچا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین کی شرطوں کا اعلان

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:    چینی حکومت نے امریکہ کو یاد دلایا کہ موسمیاتی

معاشی بحران کا حل اسمبلیاں تحلیل کرنا نہیں ہے

?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر

متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ

?️ 7 فروری 2022سچ خبریں:  المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے

اب ایک نیا مشرق وسطیٰ قائم کرنے کا تاریخی موقع ہے: وزیر نیتن یاہو

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ Ais نے لکھا ہے کہ

دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ حامد الحق کون تھے؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام سمیع شاخ کے رہنما اور طالبان کے روحانی

سعودی عرب پر یمنی فوج کے حملے پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم کا ردعمل

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمنی عوام کے مسلسل محاصرے

فرانس کی ایران کو ایک بار پھر "ٹرگر میکانزم” کو فعال کرنے کی دھمکی 

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے، اسرائیلی اور امریکی

صہیونی ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے صدر متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفیر مقرر

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے امیر حائک کو متحدہ عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے