?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ صرف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غیرقانونی کنسٹریکشن ہوئی ، کچھ واجبات بھی باقی ہیں، اس حوالے سے پہلا نوٹس 2014 میں دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمہ کیا ’آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں، اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے‘۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس طرح نہ کریں کہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔
عدالت نے سی ڈی اے وکیل کو حکم دیا کہ آج ہی آرڈر پاس کر دوں گا آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کر دیں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا تھا، سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک کو سیل کیا، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی موجود تھے۔
بعد ازاں، خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی تھی، خیبر پختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی خیبرپختونخوا ہاؤس غیرقانونی طور پرسیل کیا گیا، کیس کے حتمی فیصلے تک خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہاؤس سیل کرکے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔
درخواست میں قانون و داخلہ کے سیکریٹریز، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایف آئی اے، سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا۔


مشہور خبریں۔
پنشن بم کی شکل اختیار کرچکی، روکنے کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت
ستمبر
روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
اتحادی حکومت نے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کر لیے۔
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے
مئی
صنعاء میں غزہ اور مسجد اقصیٰ کی مدد کے لیے لاکھوں مظاہرے
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: یمن میں مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس ملک کے
اگست
پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی
?️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن
مارچ
وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے
?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران
اکتوبر
عالمی عدالت انصاف نے صیہونیوں سے کیا کہا ہے؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیلی حکومت
مارچ
پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر حکمراں اتحاد 2 دھڑوں میں تقسیم
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر
اپریل