?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس وی آئی) اسلام آباد نے 2024 کی نان پرولیفریشن کانفرنس کی میزبانی کی، جس میں دنیا بھر کے ممتاز اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کے اعلیٰ پالیسی ساز اور ماہرین بھی موجود تھے۔
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی اور سرفراز ستار نے کلیدی خطاب کیا۔
شرکا میں انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز آف روسی اکیڈمی آف سائنسز، سینٹر فار انرجی اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز روس، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز چین، کارنیگی اینڈومنٹ کے ممتاز بین الاقوامی اسکالرز ،بین الاقوامی امن کے لیے یو ایس رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ، ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلی، سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی، شنگھائی یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی، البانی یونیورسٹی، اسٹیٹ یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔
اعلیٰ سطح کی کانفرنس نے نہ صرف عالمی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت بخشی بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مشہور خبریں۔
سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا۔ شرجیل میمن
?️ 24 اگست 2025حیدرآباد (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست
رمضان سے قبل چینی کی قیمتیں بے قابو، 160 روپے کلو تک جاپہنچیں
?️ 16 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو
فروری
سعودی جیلوں کی کہانی،ہزار دن قید میں رہنے والی خاتون کی زبانی
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی ایک خاتون
اکتوبر
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہروں کا نیا آغاز
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مکینوں نے ایک بار پھر ہزاروں اسرائیلیوں
مارچ
غزہ کے لیے ترکی کی جنگ بندی کی تجویز میں حساس شق/غزہ کو تخفیف اسلحہ کی درخواست
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے آج منگل کی صبح غزہ
اگست
عراق کے خلاف امریکی شیطانی منصوبے
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
جولائی
وہ راز جو نیتن یاہو نے فاش کیا
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست ہمیشہ سے میڈیا سنسرشپ کے ذریعے اپنے خلاف
جون
اقوام متحدہ کی سعودی عرب میں قید 20 کارکنوں کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عدالتی نظام پر تنقید کرتے
جولائی