?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سائبر کرائم قانون کے مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر صحافی وحید مراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں سماعت کے بعد عدالت نے صحافی وحید مراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
بعدازاں وحید مراد کے وکلا نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کردی، جس پر جج عباس شاہ نے سماعت کی۔
جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے کیا میٹریل برآمد کیا ہے؟
وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ وحید مراد نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ کر کے پوسٹ کی ہے، ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ پہلی ٹوئٹ اختر مینگل کا بیان تھا۔
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی جو بات کی جارہی ہے اس میں کہا گیا کہ بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے۔
بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، بعدازاں درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے مچلکے کم کرکے 20 ہزار کر دیے، روبکار جمع ہونے کے بعد وحید مراد کو اسلام آباد کچہری سے رہا کر دیا گیا۔
دوسری طرف ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں ریمانڈ کو چیلنج کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی گئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے رہائشی صحافی وحید مراد کو 26 مارچ کو وردی میں ملبوس اہلکاروں نے علی الصبح ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا بعدازاں ایف آئی اے نے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کرکے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
فرانس نے ایرانی سفارتخانے کے سربراہ کو طلب کیا
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: ایران میں فسادات کرانے والے دو یورپی افراد کی گرفتاری
مئی
دودھ کے چند قطرے نہ ملنے سے غزہ میں چار ماہ کی بچی کی موت
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:چار ماہ کی فلسطینی نوزائیدہ جنان غزہ میں بھوک کے
مئی
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
ایک دن میں کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ، تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا
مئی
26ویں ترمیم کیلئے ووٹ: بی این پی مینگل نے سیمہ احسان، قاسم قاسم رونجھو کو پارٹی سے نکال دیا
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بی این پی مینگل نے 26 ویں ترمیم
اکتوبر
اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا آغاز
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی حکام نے صیہونی حکام کے ساتھ مل کر فریقین
جولائی
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
عوام افواہوں پر یقین نہ کریں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا
دسمبر