?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت طے کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق عدالتی احکامات پر ضلع انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان اجلاس ہوا، دونوں فریقین کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت پر اتفاق کے بعد نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور شہری علاقوں میں 120 گرام نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ دیہی علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور دیہی علاقوں میں 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے رکھی گئی ہے۔
ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق ان متفقہ قیمتوں سے متعلق جاری نوٹی فکیشن عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن ان قیمتوں سے مطمئن ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار اراکین کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق وہ اس درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست فائدہ مند ثابت ہونے پر نمٹائی جاتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے پر تندور مالکان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے 26 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے جس میںٍ پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے تحت روٹی (100 گرام) کی قیمت 16 روپے اور نان (120 گرام) کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت کے دوران بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کے سامنے استدلال کیا کہ پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے سیکشن 3 کے تحت وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے اور مناسب قیمت طے کرنے کا اختیار حاصل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور لازمی شرط یہ تھی کہ نوٹیفکیشن کی سرکاری گزٹ میں تشہیر دی جائے، لیکن اس معاملے میں نوٹیفکیشن شائع نہیں کیا گیا۔
وکیل نے مزید کہا کہ 100 گرام وزنی روٹی کا ریٹ 16 روپے اور 120 گرام وزنی نان کا ریٹ 20 روپے مقرر کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پنجاب اور صوبے کے دور دراز علاقوں جیسے چکوال اور تلہ گنگ میں روٹی کا ایک ہی ریٹ مقرر کیا گیا ہے، یہ ممکن نہیں کہ اسلام آباد جیسے شہر میں نان بائی ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر روٹی فروخت کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کے خلاف کیس میں تندور کو ڈی سیل اور گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو متفقہ قیمت کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
60 مشکل دن یوکرین کے منتظر
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: خبری ویب سائٹ "اگزئس” کی ایک رپورٹ کے مطابق، روسی صدر
جولائی
فلسطینی گروپ: نیتن یاہو کسی بھی معاہدے کو روکتا ہے / اتحاد ہمارا سب سے اہم ہتھیار ہے
?️ 18 اگست 2025سچ خبرین: قاہرہ اجلاس کے بعد فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں نے اس
اگست
حماس نے محمود عباس کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
?️ 30 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی
اپریل
عراقی وزیر دفاع کا ترکی کو انتباہ
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا کہ عراق
جون
شہید نصراللہ کا راستہ جاری ہے/جیت ہماری ہے: نعیم قاسم
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم نے آج پہلی بار حزب اللہ کے
اکتوبر
مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال میں چیلنجز کا سامنا
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر
ستمبر
سندھ: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا
?️ 16 جون 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے
جون
عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے
اگست