?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا اور صدر الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد حامد محمود اطہر نے اہلیان اسلام آباد کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے جمع کی جا نے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی امدادی رقم کا چیک جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کو پیش کیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ،مر کزی میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد شمسی بھی مو جو د تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی ، الخد مت فاؤنڈیشن اور اسلام آباد کے شہر یوں کو اہل فلسطین کے لیے مالی ایثار کر نے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا اسرائیلی دہشت گردی اور بمباری سے غزہ و فلسطین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، اب فلسطین کی تعمیرنو کا مسئلہ درپیش ہے۔
جماعت اسلامی اور الخد مت فاونڈیشن اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اس کی تعمیر نو کے لیے جھولی پھیلا کر فلسطینی مسلمانوں کے لیے فنڈ جمع کرر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار فلسطینیوں کی امداد کے لیے فلسطین پہنچ چکے ہیں، جہاں زخمیوں کا علاج اسپتالوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حماس اور اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
برطانوی خفیہ ادارے کا سکینڈل، برسوں کی پردہ پوشی بے نقاب
?️ 9 دسمبر 2025 برطانوی خفیہ ادارے کا سکینڈل،برسوں کی پردہ پوشی بے نقاب شمالی
دسمبر
سابق پاکستانی اہلکار: قاتل صہیونیوں نے ایران کے دانت کچلنے والے جواب سے سبق نہیں سیکھا
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے ایک سابق وزیر اور ملک کی حکمراں جماعت
جولائی
صیہونیوں نے ٹرمپ سے کئی بار مدد مانگی؛امریکی ویب سائٹ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ
جون
اردن بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے:عطوان
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں اردن کے ایک پارلیمانی
اپریل
تل ابیب میں نیتن یاہو کو عوامی ہنگامے کا سامنا
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کی بڑی احتجاجی
اکتوبر
فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کے ساتھ پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس میں پوسٹ
نومبر
ڈیموکریٹس کو AIPAC سے مالی امداد قبول نہیں کرنی چاہیے:برنی سندرز
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سندرز نے بااثر لابی گروپ AIPAC
جولائی
7 اکتوبر سے صہیونی فوج پر ہونے والے سائبر حملے
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ 7
جولائی