?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات کی۔
فریقین نے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی، ثقافت، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں سے متعلق امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اطراف نے اسلام آباد میں آئندہ 16ویں پاکستان-یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا خیرمقدم کیا، اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینے اور دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے اختتام پر، دونوں فریقین نے ’پاکستان اور ہنگری کے درمیان سٹیپ ینڈیم ہنگریکم پروگرام 2026-2028 کے فریم ورک کے اندر تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کی تجدید‘ پر دستخط کیے۔
خیال رہے ہنگری ان پاکستانی طلباء کو سالانہ چار سو سکالرشپ دے گا جو ہنگری میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔


مشہور خبریں۔
80 فیصد چینیوں کی نظر میں امریکہ یوکرین کی جنگ کا اصل مجرم
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سنگھوا یونیورسٹی کے سینٹر فار انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجی کے سروے
مئی
جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ
مارچ
صیہونی حکومت کے لیے ہیگ ٹریبونل کے فیصلے کے کیا نتائج ہوں گے؟
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم
نومبر
حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا
?️ 24 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو
مئی
کیا فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت ملنا چاہیے؛چین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں غزہ کی جنگ
مارچ
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے۔ عظمی بخاری
?️ 1 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
اگست
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
?️ 6 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس
مئی
آئین کے تحت چلنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، چیف جسٹس
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے
مئی