?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ جعفر ایکسپریس حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔
علاوہ ازیں ہون پینی وانگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر بھی مقدم کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کی تقرری میں نیتن یاہو کی اہلیہ کا کردار؛ پردے کے پیچھے طول و عرض اور زاویہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف کے بارے میں نیتن یاہو
اگست
ایپل نے آئی فون رکھنے کے لیے 42 ہزار روپے کی قیمت کا جرابیں متعارف کروادیں
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر متعارف کرانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی
نومبر
الجزیرہ کے فلسطینی اینکر کے ایران سے متعلق ٹوئٹ پر سعودی شہزادہ ناراض
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے فلسطینی اینکر جمال
دسمبر
وزیراعلی پنجاب نے کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے جدید منصوبہ پیش کردیا
?️ 21 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کچرا ٹھکانے
ستمبر
یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے
اگست
غزہ میں بھوک جنگ کے متاثرین میں اضافہ / لیبارٹریوں اور بلڈ بینکوں کی مخدوش صورتحال
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے طبی ذرائع نے پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
اگست
آزاد کشمیر میں ووٹنگ کا پر امن سلسلہ جاری ہے
?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) انتخابات میں 45 براہ راست انتخابی نشستوں کے لیے
جولائی
وعدہ صادق آپریشن کے بارے میں پاکستانی ماہرین کا نقطہ نظر
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عسکری، دفاعی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں کے پاکستانی
اپریل