اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیر اعظم ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے‘۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’نریندر مودی کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد تھی، یہ آر ایس ایس کے وزیر خارجہ اور وزیراعظم ہیں جو ہٹلر کے نظریے سے متاثر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی بریفنگ سے قبل بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اقوام متحدہ کے میڈیا کارنر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 14 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اپنی بریفنگ کے دوران پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو دہرایا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کی میزبانی کی۔

جے شنکر نے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے اسلام آباد میں دیے گئے ریمارکس پر بھی تنقید کی جہاں انہوں نے بھارت کو دہشت گردی کا سب سے بڑا مرتکب قرار دیا تھا۔

اس پر بھارتی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ حنا ربانی کھر کے ریمارکس اس وقت کے امریکی سیکریٹری ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کی یاد دلاتے ہیں جب ہیلری کلنٹن نے پاکستان کو یاد دلایا تھا کہ ’اگر آپ کے گھر میں سانپ ہوں گے تو آپ کو یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ وہ صرف آپ کے پڑوسیوں کو ہی ڈسیں گے۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اچھے مشورے بہتر انداز میں نہیں سن سکتا اور اب آپ دیکھ لیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، آج یہ ملک دہشت گردی کا مرکز ہے اور پاکستان کے خطے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دہشت گرد سرگرمیوں کے ثبوت موجود ہیں۔

جے شنکر نے پاکستان کو دوسروں پر الزامات نہ لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آخر کب تک دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف رہ کر اپنے آپ کو اس بحث میں چھپانے کی کوشش کرتا رہے گا؟ مہربانی کرکے پہلے اپنا عمل ٹھیک کریں اور اچھا پڑوسی ملک بننے کی کوشش کریں۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری کی بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ میں لفظی جنگ کیوں ہو رہی ہے؟

اس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ’یہ لفظی جنگ نہیں ہے، میں نے یہ محسوس نہیں کیا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں خود اس دہشت گردی کا شکار ہوچکا ہوں، میری والدہ (سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو) سمیت ہزاروں پاکستانیوں کو دہشت گردوں نے قتل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے دہشت گردی میں بھارت سے بہت زیادہ جانیں گنوائی ہیں، بھارت ایسا رویہ اختیار کر رہا ہے جہاں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا بہت آسان ہے۔‘

بلاول بھٹو نے نشاندہی کی کہ بھارت نے اپنا یہی فلسفہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے مسلمانوں کے لیے بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے

الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف

شمالی کوریا کے خلاف امریکی جاسوسی آپریشن پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں شمالی کوریا کے

ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج بند

?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} گزشتہ روز وکلاء  نے اسلام آباد ہائی کورٹ

کنڑ ڈیم کی تعمیر  کے بارے میں طالبان کا اہم اعلان

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:افغانستان کے وزیر پانی و توانائی عبداللطیف منصور نے کہا ہے

امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی

یہ خون ابلتا ہی جا رہا ہے

?️ 29 دسمبر 2022عراق میں فتح کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے