?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لبرل ترین انڈسٹری سمجھی جانے والی شوبز میں بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں ہجوم کے سامنے بھی طعنے دیے جاتے رہے ہیں۔
ازیکا ڈینیئل نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب شوبز انڈسٹری میں ان افراد کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، جن کے سوشل میڈیا پر زیادہ فالوورز ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق جس اداکار یا اداکارہ کے زیادہ فالوورز ہوتے ہیں یا جو اے لسٹر ہوتا ہے، وہ کم فالوورز یا نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہی نہیں کرتے۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بہت سارے اداکار و اداکارائیں نئے لڑکوں اور کم فالوورز والے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔
ازیکا ڈینیئل نے شوبز انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سیاست بہت ہوتی ہے جب کہ دوسرے مسائل بھی ہوتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ایسے معاملے میں وہ خاموش رہنا ہی پسند کرتی ہیں۔
ان کے مطابق مانا اور سمجھا جاتا ہے کہ شوبز انڈسٹری لبرل اور روشن خیال ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں، وہاں بھی مذہب کی بنیاد پر تفریق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ازیکا ڈینیئل کے مطابق انہیں متعدد بار بڑے اور سینئر اداکاروں نے بھی شوٹنگ سیٹ پر 50 یا اس سے زائد لوگوں کے سامنے بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہ تو مجبور ہوکر خاموش ہوجاتی ہیں، کیوں کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی بات نہیں سنی جائے گی اور یہ کہ انہیں طعنے دینے والا اس سے زیاد بااثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے بھی خاموش ہوجاتی ہیں، کیوں کہ پاکستان میں ہجوم کی جانب سے تشدد جیسے واقعات زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے انہیں خاموش رہنے اور ہوجانے میں ہی بہتری نظر آتی ہے۔
ازیکا ڈینئیل کا کہنا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ناروا سلوک کرنے والے افراد میں اداکار و اداکارائیں دونوں شامل ہیں اور یہ کہ وہاں ایسے ماحول کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، کوئی کچھ نہیں کر سکتا، ایسے ہی مذہب کی بنیاد پر ناروا سلوک ہوتا رہے گا۔
ازیکا ڈینیئل مسیحی ہیں اور وہ کئی سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں اپنے ساتھ مذہبی امتیازی سلوک کا انکشاف کرتے ہوئے کسی پر الزام نہیں لگایا، البتہ انہوں نے مجموعی طور پر کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی مذہب کی بنیاد پر تفریق جیسے معاملات ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان سماعت میں نوک جھونک
?️ 10 اکتوبر 2023اسلا آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے
اکتوبر
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے
اگست
گارڈین: ٹرمپ امریکہ میں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک مضمون میں زور دیا کہ امریکی
اکتوبر
سپریم کورٹ: شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف
مئی
بانی پی ٹی ائی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت ملتوی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی
جون
امریکہ میں کانگریس کے اراکین کی ایران کے خلاف جنگی پالیسیوں پر تنقید جاری
?️ 19 فروری 2026امریکہ میں کانگریس کے اراکین کی ایران کے خلاف جنگی پالیسیوں پر
فروری
واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے مشروط ہونے کی وجہ کیا ہے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ اب امریکہ اور سعودی
مئی
تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات
مئی