?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے واضح کیا ہے کہ فروری 2024 میں حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 23 فیصد نہیں بلکہ اوسطاً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان میں وضاحت کی گئی کہ 32 فیصد کا اضافہ ڈریگولیٹریشن کے بعد سے نہیں بلکہ گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے مجموعی اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 15 فیصد کے حقیقی اضافے میں تقریباً 2.5 فیصد پیداواری یونٹس کی توسیع اور نئی مصنوعات کی تعارفی قیمت شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ موجودہ ادویات پر اصل اثر تقریباً 13.5 فیصد کے قریب ہے۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر ادویات کی فروخت اور قیمتوں کے حوالے سے سب سے معتبر ذریعہ آئی کیو وی آئی اے کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران مجموعی قیمتوں میں اضافہ صرف 16 فیصد رہا۔
بیان کے مطابق، ڈی ریگولیشن پالیسی سے قبل پاکستان کی دواسازی صنعت شدید بحران کا شکار تھی، جس کی وجوہات میں قیمتوں پر سخت حکومتی کنٹرول، روپے کی تاریخی قدر میں کمی اور 35 فیصد تک پہنچنے والی ریکارڈ مہنگائی شامل تھیں۔
ان عوامل کی وجہ سے کینسر، انسولین، ٹی بی، ہیپرین اور امراضِ قلب کی اہم ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث مریضوں کو جعلی یا اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ غیر ضروری ادویات کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے باعث اب 50 سے زائد زندگی بچانے والی اور اہم ادویات دوبارہ مقامی فارمیسیز میں دستیاب ہو گئی ہیں، کیونکہ کارخانہ داروں نے پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔
بیان کے اختتام پر ایسوسی ایشن نے حکومت کا بروقت اقدام اٹھانے پر شکریہ ادا کیا، جس سے مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور پاکستان کی پالیسی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں مدد ملی، جیسا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں کیا جاتا ہے، جہاں صرف ضروری ادویات ہی قیمتوں کے حکومتی کنٹرول میں رہتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
الحوثی کا سلامتی کونسل اور جارح ممالک کے خلاف اہم بیان
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سلامتی کونسل کے
اپریل
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر
فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی عارضی اجازت اور ان کا ردعمل
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کا نام
جولائی
گندم اسکینڈل پر شاید اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے، عدالت کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت
مئی
قطر کا صیہونی ریاست اور امریکہ کو اہم پیغام
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ
?️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید
ستمبر
تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہوں گے:خواجہ محمد آصف
?️ 21 اکتوبر 2025تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہوں
اکتوبر
ایران اسرائیل جنگ کا خاتمہ کس نے کیا؟بین الاقوامی تجزیہ کاروں کی زبانی
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کی جنگ بندی
جون