?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش تنازعات اور عالمی چیلنجز کے پیش نظر پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، مل کر ایسی دنیا کی تعمیر کے لئے کام کرنا ہوگا جہاں تصادم کی بجائے تعاون اور امن غالب ہو۔ خیالات کا اظہار انہوں نے پرامن بقائے باہمی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ مل کر پر امن بقائے باہمی کا عالمی دن منا رہا ہے، یہ دن ہر سال اقوام متحدہ کی جانب سے ممالک اور نوع انسانی کے مابین ہم آہنگی، اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کے لئے منایا جاتا ہےجس کا مقصد کرہ ارض پر تعلیم ، مکالمے اور بین المذاہب تعاون کے ذریعے تصادم اور کشیدگی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ دن اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن صرف اس صورت ممکن ہے جب لوگ عزت وقار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کا طرز عمل اختیار کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا مختلف ثقافتوں، مذاہب، زبانوں اور نظریات کے تنوع سے مالا مال ہے اور یہ تنوع کوئی خطرہ نہیں بلکہ مثبت طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جب ممالک کو تنازعات، تقسیم اور متعدد عالمی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات بھی دیگر اقوام اور برادریوں کے ساتھ رواداری، شمولیت اور ہم آہنگ رویے پر زور دیتی ہیں۔
انہوں نے اس دن کی مناسبت سے انفرادی اور بحیثیت قوم مجموعی طور پر تقسیم کی بجائے مکالمے، تعصب کی بجائے سمجھ بوجھ، دشمنی کی بجائے رواداری کو اپنانے کے عزم کی تجدید پر زور دیا تاکہ پرامن بقائے باہمی محض ایک تصور نہ رہے بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کے لئے ایک زندہ حقیقت بن جائے اور عملی اقدام کی بھی ترغیب دے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے ہم آنے والی نسلوں کے لئے مثال قائم کریں کہ اختلافات خطرہ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہیں اور آئیے مل کر ایسی دنیا کی تعمیر کے لئے کام کریں جہاں تصادم کے بجائے تعاون اور امن غالب ہو۔


مشہور خبریں۔
زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
جولائی
صیہونی غزہ میں غیر انسانی اور نسل کشی کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں:عالمی ڈاکٹرز
?️ 2 جون 2025 سچ خبریں:ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے غزہ میں صیہونیوں کے رویے
جون
میر علی چیک پوسٹ حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کا اظہارِ مذمت
?️ 17 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر
مارچ
مسجد الاقصیٰ حملے پر سب خاموش کیوں ہیں: نور بخاری
?️ 10 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا
مئی
غزہ میں نسل کشی امریکی سرپرستی میں ہو رہی ہے:فلسطین لبریشن فرنٹ
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:فلسطین لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے
جون
عمران خان کو مائنس کرکے کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما سیاست نہیں کرسکے گا. فیصل چوہدری
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (اسلام آباد) سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے
دسمبر
بغداد میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں واقع
جنوری
صیہونی حکومت کو نیا دھچکا
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر شائع ہونے والے اعدادوشمار
ستمبر