?️
اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ کی بڑی تعداد پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئی، جس میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پوری قوم کا جذبہ دیدنی تھا، کراچی سے کشمیر تک ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کئے گئے،اس موقع پر پاک افواج اور قوم کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد ہوا، جس میں عوام نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ کندھ کوٹ، کشمور، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خور، چنیوٹ، وہاڑی اور قصور میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد ریلیاں نکالی جا رہی ہے، سوات، مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالاحصار میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
مظفر آباد میں بھی جماعت اسلامی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء نے ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کیلئے منایا گیا۔


مشہور خبریں۔
قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل
نومبر
صیہونی حکومت کا قطر میں سود کے تحفظ کا دفتر کھولنے پر اصرار
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: عالمی کپ سے تقریباً دو ماہ قبل عبرانی ذرائع
ستمبر
داعشی عناصر ایک بار پھر الحشد الشعبی کے آہنی پنجوں میں
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حفاظتی کارروائیوں
مارچ
رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے
اپریل
عمران خان نے بھی وہی غلطی کی جو نوازشریف نے کی تھی:چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 2 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عمران خان
مئی
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ نے مغرب کو بھی خطرے میں ڈالا: مغربی سیاست دان
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:مغرب کی بائیں بازو کی تحریک کے سیاسی رہنماؤں میں سے
مئی
صیہونیت مخالف عالمی تحریک، اس بار طلباء انتفاضہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی اقوام کے اتحاد ، امریکہ میں طلباء انتفاضہ
مئی
پاک ترک دفاعی تعاون
?️ 26 جنوری 2021برادر مسلم ملکوں پاکستان اور ترکی کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین
جنوری