?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
19 اگست کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا اور انہیں سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کردیا گیا تھا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر ان کیمرا سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افرد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔
سماعت کے اختتام پر پی ٹی آئی رہنما کے وکیل شعیب شاہین نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
بعد ازاں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں گرفتار شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
قبل ازیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر میں درج مقدمات کی سماعت کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کردی گئی۔
قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی پولیس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ
دسمبر
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
?️ 8 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی
ستمبر
موساد کے سربراہ کی خفیہ معلومات فاش
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک ایرانی ہیکر گروپ نے
مارچ
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری
موصل میں داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب
جون
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت
مئی
صہیونی قیدیوں کی لاشیں قابض حکومت کی رسوائی کا باعث
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی متعدد حلقوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے
فروری
’فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائی جائے‘
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ میں
مارچ