?️
کراچی: (سچ خبریں) صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتری ہورہی ہے،دبئی منتقلی کی اطلاعات غلط ہیں،وہ انشاءاللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے شیئر کردہ ٹوئیٹ میں صدر مملکت آصف زرداری کی طبعیت کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹ میں شرجیل میمن نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔ وہ جلدی صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہو جائیں گے ۔اپنے ٹوئیٹ میں شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے۔صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔
آصف علی زرداری کو گذشتہ روزبخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی میڈیکل ٹیم صدر مملکت کا علاج کررہی تھی۔ ہسپتال میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما و عہدے دار موجود تھے۔ آصف علی زرداری جس وارڈ میں داخل ہیں اس فلور پر غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری سے ان کی خیریت دریافت کیتھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیاتھا انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاوس نواب شاہ میں ادا کی تھی۔صدر مملکت نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی تھی۔زرداری ہاوس نواب شاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے صدر مملکت کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی تھی۔نماز عید الفطر میں سیاسی، سماجی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی تھی۔عید کی نماز ادا کرنے کے بعد صدر مملکت لوگوں سے ملے اور عید کی مبارک باد دی تھی۔
مشہور خبریں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سعودی عرب سے تعلقات کا خیرمقدم
?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹور زرداری نے ایرانی ہم منصب امیر
اپریل
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے کے16 فلسطینی اغوا
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے 16 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے
فروری
ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی
جنوری
جولانی کی علمی خصوصیات کے بارے میں ترک تجزیہ کار کا نظریہ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: جولانی کی شناخت کرنے کی کوشش، جس نے اب احمد
مارچ
ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر
?️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے
جون