آزاد کشمیر کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ بغیر بحث کے قانون ساز اسمبلی سے منظور

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کی قانون ساز اسمبلی نے عجلت میں 2 کھرب 32 ارب روپے خسارے کا بجٹ منظور کر لیا۔

بجٹ کو منظوری سے چند گھنٹے قبل ہی سینیئر وزیر خزانہ وقار نور نے ایوان میں پیش کیا تھا، بجٹ میں اعادی اخراجات کے لیے ایک کھرب 90 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ روپے اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 2 ارب روپے کی غیر ملکی امداد سمیت 42 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

اجلاس صبح 11 بجے بلایا گیا تھا تاہم ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس کی صدارت اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کی۔

وقار نور کو بجٹ پیش کرنے کے لیے منگل کو ہی وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا، انہوں نے ایوان کو بتایا کہ آزاد کشمیر کی حکومت آئندہ مالی سال میں ایک ارب 66 کروڑ 45 لاکھ روپے کی آمدنی پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ٹیکس ریونیو سے 44 ارب روپے، وفاقی متغیر گرانٹ میں آزاد کشمیر کے حصے سے 90 ارب روپے، اندرونی وسائل سے 29.85 ارب روپے، پانی کے استعمال کے چارجز سے ایک ارب 70 کروڑ روپے اور کیپٹل رسیدوں (قرضوں اور ایڈوانسز) سے 90 کروڑ روپے شامل ہوں گے۔

تاہم وزیر اس بارے میں خاموش تھے کہ آمدنی اور اخراجات کے درمیان 23 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بڑے فرق کو کیسے اور کہاں سے پورا کیا جائے گا۔

چونکہ آزاد جموں و کشمیر کا پورا ترقیاتی بجٹ وفاقی حکومت ’ترقیاتی گرانٹ‘ کے طور پر فراہم کرتی ہے، وقار نور نے انکشاف کیا کہ اگرچہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے تھے جس میں 2 ارب روپے کا غیر ملکی حصہ بھی شامل تھا، تاہم حکومت آزاد کشمیر نے 42 ارب روپے بشمول 2 ارب روپے کی غیر ملکی امداد کا اپنا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کیا۔

یہاں بھی وزیر خزانہ نے یہ نہیں بتایا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اپنے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کے لیے اضافی 12 ارب روپے کیسے پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب انفراسٹرکچر سے متعلقہ شعبے کے لیے مختص رقم کو موجودہ سال میں 66 فیصد سے کم کر کے آئندہ سال کے لیے 55 فیصد کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے 60 فیصد فنڈز 361 جاری منصوبوں اور 40 فیصد نئے منصوبوں کے لیے خرچ کیے جائیں گے، رواں سال کے اختتام تک 91 منصوبے مکمل ہو جائیں گے جبکہ اگلے سال کے لیے 165 منصوبوں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ملازمین کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے جو کسی بھی حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت وفاقی حکومت کی طرز پر اپنے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر بھی غور کرے گی۔

اس سے قبل جب اپنی تقریر کے آغاز میں وزیر خزانہ نے عندیہ دیا کہ وہ اسی دن بجٹ پاس کرانے کے لیے قواعد کی معطلی کی قرارداد بھی پیش کریں گے تو حزب اختلاف کے کچھ ارکان نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ان کی مثبت تجاویز کو شامل کرنے کے لیے اس پر بحث ہونی چاہیے۔

اس معاملے پر اپوزیشن کے قانون سازوں نے واک آؤٹ بھی کیا تاہم وزیراعظم کی جانب سے کچھ یقین دہانیوں کے بعد انہیں ایوان میں واپس لایا گیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں حماس کی کمین گاہیں؛ قابضین کے خلاف مجاہدین کی حکمت عملی

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:18 ماہ کی صہیونی جارحیت اور 100 ہزار ٹن بمباری

 گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے

کشنر اور وائٹیکر کا غزہ  میں نسل کشی سے انکار 

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: جیرڈ کوشنر، ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد، جنہیں

صیہونی عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ، وجہ؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے طول پکڑنے اور اس

تیونس کی 12 اہم شخصیات کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:تیونس کے انسداد دہشت گردی کے دائرہ اختیار کے پہلے جج

آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

مسجد الاقصی پہنچو؛فلسطینی مزاحمتی تحریک کی اپیل

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سے صیہونی سازشوں کو ناکام

50 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوگیا

?️ 8 جنوری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے