?️
مظفرآباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے انعقاد کے میں صرف 2 دن باقی ہیں۔ چند گھنٹوں بعد آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم ہو جائے گا۔ انتخابات کے انعقاد سے قبل ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔
جبکہ انتخابات سے قبل گیلپ پاکستان کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا ہے جس میں آزاد کشمیر کی عوام سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ سروے کے دوران آزاد کشمیر کی عوام سے سوال کیا گیا کہ وہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سے کس سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے کے دوران پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
سروے نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے 44 فیصد عوام نے انتخابات کے دوران تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوام کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں۔ سروے نتائج کے مطابق 12 فیصد عوام ن لیگ جبکہ صرف 9 فیصد لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔ یوں یہ دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر صرف 21 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف تنہاء 44 فیصد حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں آزاد کشمیر کے عوام سے ان کے پسندیدہ سیاسی لیڈر کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا، جس کے جواب میں کشمیری عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دیا۔ سروے نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا، جبکہ بلاول بھٹو 49 اور شہباز شریف 48 فیصد حمایت حاصل کر سکے۔
سروے نتائج کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آزاد کشمیر کی عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہیں، انہیں صرف 44 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ سروے کے دوران آزاد کشمیر کی عوام نے انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے بھی رائے کا اظہار کیا، کشمیری عوام کی اکثریت کی رائے میں 25 جولائی کے انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی بینک
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی
ستمبر
عمران خان نے قوم کو سنائی ایک خوشخبری
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
ستمبر
صیہونی وزیر جنگ کا صیہونی طلباء کے لیے مطالبہ
?️ 10 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے اسرائیلی طلباء کو ہتھیار اٹھانے کی
مارچ
سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا
جولائی
نیتن یاہو کی حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv نے ایک نوٹ میں اعلان کیا
دسمبر
الجولانی کے سابق مرکز میں اجتماعی قبریں دریافت
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ادلب کے نواحی علاقوں،
جنوری
بے مقصد لانگ مارچ کی حفاظت کیلئے قوم کے اربوں خرچ ہو رہے ہیں، مریم نواز
?️ 1 نومبر 2022لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
نومبر
متحدہ عرب امارات کی ترکی کی فوجی صنعت میں سرمایہ کاری
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک وفد نے ترکی
دسمبر