راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسےعناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ ، ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کےخاتمے کے عزم کا اظہار۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس کے دوران عالمی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران کورکمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسےعناصرکے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعادہ کیا اور ملک سےانتہاپسندی اوردہشت گردی کےخاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری تربیت اور ڈاکٹرائن کے جائزےکیلئے تربیتی عمل ضروری ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں استحکام سےخطےمیں استحکام آئے گا افغانستان میں انسانی المیےسےبچنےکےلیےعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔