آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں میں شامل سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) کے 40 فیصد شیئرز کی خریداری مکمل کرتے ہوئے اپنے عالمی ریٹیل کاروبار کو مزید وسعت دینے کی جانب پیش قدمی کی ہے۔

آرامکو نے اپنی ویب سائٹ پر اپنے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ آف پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر مفتی کا حوالہ دیتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے ریٹیل کاروبار کی وسعت میں تیزی آ رہی ہے اور ان شیئرز کا حصول ہمارے سفر میں اگلا اہم قدم ہے، اپنی (گو) کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے ذریعے، ہم آرامکو کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

جاری بیان میں یاسر مفتی نے کہا کہ ہم ایک اور اعلیٰ معیار رکھنے والی کمپنی کے آرامکو کے عالمی شراکت داروں کے بڑھتے نیٹ ورک میں اضافے کو خوش آمدید کہنے پر بھی خوش ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اور ہم نئے مواقع کو تلاش کرنے اور بیرون ملک آرامکو کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے وسائل اور اپنی قابلیت کے ملاپ کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ آرامکو کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تقریباً ایک دہائی قبل قائم ہونے والی نجی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) میں 40 فیصد حصص حاصل کرکے پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھا گیا تھا۔

آئل اینڈ گیس کمپنی نے اس وقت اپنے جاری بیان میں اعلان کیا تھا کہ دنیا کی معروف انرجی اور کیمیکل کمپنیوں میں شامل آرامکو نے کمپنی میں 40 فیصد شیئرز کے حصول کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

اگرچہ دونوں کمپنیوں نے معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی تھی، تاہم اندرونی ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹرانزیکشن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔

آئل اینڈ گیس کمپنی آئل کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والا ادارہ ہے، اس کے پاس ملک بھر ریٹیل آؤٹ لیٹس اور اسٹوریج کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ معاہدہ ریگولیٹری منظوری سمیت کچھ دیگر رسمی شرائط کے ساتھ مشروط ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیل آرامکو کی پاکستانی فیول ریٹیل مارکٹ میں پہلی انٹری ہے، کمپنی جعالمی سطح پر اپنے کاروبار کو آگےبڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیراں ہے۔

اس سے قبل آرامکو نے شیل پاکستان کا ریٹیل کاروبار سنبھالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جسے بعد میں ایک اور سعودی فرم وافی انرجی نے حاصل کر لیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی تیار شدہ مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور رواں سال فروری میں آرامکو کی جانب سے گاڑیوں کی امریکی کمپنی وال وولائن انک کے حاصل کردہ عالمی کاروبار کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

آئل اینڈ گیس پاکستان کمپنی کو خالد ریاض نے قائم کیا تھا جو تقریباً چار دہائیوں سے آئل ٹینکرز کے بڑے بیڑے کے ذریعے اس کاروبار سے وابستہ ہیں، خالد ریاض کو مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے

جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو قید کی سزا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق صدر

رئیل می پرو سیریز کے دو فونز متعارف

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی

بلاول بھٹو زرداری کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خلیج تعاون کونسل

غزہ آپریشن میں صیہونی فوجیوں کا بہت زیادہ نقصان

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ شہداء بٹالینز نے اعلان کیا کہ فلسطینی جنگجوؤں نے

بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے

?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر

رحیم یار خان؛ نہر کا شگاف 40 گھنٹے بعد بھی پُر نہ کیا جاسکا، 10 دیہات متاثر

?️ 24 مئی 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) ہیڈ پنجند سے نکلی نہر صادق فیڈر

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے