?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سُپریم کورٹ نوٹس لے، اُمید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، پی ٹی آئی امیدوار پر اُمن رہیں، 2 سے 4 دن میں ٹکٹس کا فیصلہ ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں، شیخ رشید احمد سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ٹکٹوں کی ابھی کوئی لسٹ شیئر نہیں کی، پریس کانفرنس کرکے اس حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کریں گے اور وہی نام فائنل ہوں گے، عمران خان نے کہا جو پریس کانفرنس کرچکے انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے۔
روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں، عدلیہ سے امید ہے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے، اگر الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو ملک و قوم کا نقصان ہو گا، امید ہے الیکشن صاف شفاف ہوں گے اور سپریم کورٹ اس کو گارڈ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا
?️ 2 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مشہورومعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون کے صارفین کو
دسمبر
سعودی عرب فلسطین کی تشکیل کے لیے اسرائیل کے ٹھوس اقدامات پر مصر نہیں
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:تین باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب دفاعی
فروری
فلسطینی قوم کو ہر قابض حکومت سے مسئلہ ہے:حماس
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اپریل
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں
اپریل
بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ
فروری
اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان
دسمبر
آپریشن عزم استحکام کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کوئی پہلا
جولائی
اوپو کا چار کیمروں کا حامل ایکس 8 فون متعارف
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز
اپریل