?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے مالیاتی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے اس شعبے کی سرکاری کمپنیوں کا مالیاتی نظام غیرمؤثر قرار دے دیا-
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ (پی پی ایل)، آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) اور سوئی ناردرن گیس کمپنی ( ایس این جی سی ایل) کا انفرا اسٹرکچر دقیانوسی اور غیر موثر ہوچکا ہے۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پی ایس او سرکلر ڈیٹ سائیکل میں ٹریپ ہوگیا ہے، انرجی سیکٹرمیں گردشی قرضے کے باعث کیش فلوز کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور عدم ادائیگیوں کے باعث واجبات بڑھ گئے ہیں، واجبات بڑھنے سےکمپنیوں کی معاشی صورتحال پر اثرات پڑے ہیں-
سرکاری دستاویز میں درج ہے کہ سرکاری اداروں کاحکومت کی مالی معاونت پر انحصار بڑھ گیا ہے، پرانی ٹیکنالوجی کےباعث پیداوار کم اور آپریشنل لاگت زیادہ ہے، جب کہ بزنس پلان کےذریعے ریونیو لاسز محدود اور آپریشنل کارکردگی بہتربنائی جاسکتی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان بڑی سرکاری کمپنیوں مالیاتی نظام کو بہتر بناکر گردشی قرضےکے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہےْ۔
واضح رہے کہ اگست 2024 میں وفاقی حکومت نے 2024 سے 2029 تک کے عرصے میں نجکاری سے متعلق نئے پروگرام پر غور کے لیے کابینہ کی پرائیویٹائزیشن کمیٹی (سی سی او پی) کے اجلاس میں خسارے میں جانے والے سرکاری شعبے کے مزید 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔
نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریاست کی ملکیت میں موجود محکموں سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد مزید سرکاری فرمز کی نجکاری کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بھی سامنے آیا تھا کہ اس جائزے کے دوران ریاست کی ملکیت میں موجود فرمز کو اسٹریٹیجک یا ضروری کی کیٹگری میں رکھا جائے گا، وہ فرمز جنہیں اس طرح کی درجہ بندی میں نہیں رکھا جائے گا، انہیں نجکاری پروگرام میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانے کے لیے سی سی او پی میں پیش کیا جائے گا۔
نجکاری کمیشن بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر مرحلہ وار نجکاری پروگرام (2024٫29) وزارت نجکاری کی جانب سے سی سی او پی میں پیش کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا ایک اور فلسیطنی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں؟حماس کا الشرق الاوسط کی خبر پر رد عمل
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے روزنامہ الشرق الاوسط کی جانب
نومبر
ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اگست
West Java to review Meykardah project amid alleged bribery case
?️ 8 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
فتح 110 کے ساتھ نیتن یاہو کے جھوٹے دعووں پر حزب اللہ کی مہر
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: تل ابیب پر لبنانی حزب اللہ کے تازہ ترین راکٹ
نومبر
قطر نے بستیوں کی تعمیر کے نیتن یاہو کے منصوبوں کی مذمت کی
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے
دسمبر
نفتالی اور بن زائد ایک ہی وقت میں مصر میں
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:مصر میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی موجودگی
مارچ
300 برطانوی شخصیات نے غزہ کی نسل کشی میں ملوث ہونے کے خاتمے کا مطالبہ کیا
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: 300 سے زائد برطانوی شخصیات نے وزیر اعظم کیئر سٹارمر
مئی
ایپل نے آئی ایس او15 میں نیا فیچر متعارف کرادیا
?️ 25 ستمبر 2021سلیکان و یلی (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی
ستمبر