?️
واشنگٹن {سچ خبریں} آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے زمین کے گرد مدار میں ایک بہت بڑے پہیے جیسے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن اپنے محور پر چکر لگاتے وقت ساتھ ساتھ آرٹی فیشل گریویٹی بھی پیدا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ میلوں پر پھیلے ہوئے دیوقامت پہیوں جیسے خلائی اڈوں کا تصور کم از کم 70 سال سے سائنس فکشن فلموں میں پیش کیا جارہا ہے۔
اس طرح کے تصوراتی خلائی اسٹیشن اپنے محور (axis) کے گرد چکر لگاتے ہیں جس سے ان کے بیرونی کناروں پر مرکز گریز قوت (سینٹری فیوگل فورس) پیدا ہوتی ہے جو اسٹیشن پر موجود ہر چیز کو باہر کی طرف دھکیلتی ہے۔
اس طرح سائنس فکشن فلموں کے خلائی اسٹیشنوں میں، جناتی ٹیوبوں جیسے بیرونی کناروں کے اندر، مصنوعی کششِ ثقل پیدا کی جاتی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں انسانوں والی بستیاں آباد دکھائی جاتی ہیں۔
آربٹل اسمبلی کارپوریشن کا منصوبہ اسی خیال کو حقیقت کا جامہ پہنانے سے متعلق ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس مجوزہ خلائی اسٹیشن کو ’’وائیجر کلاس اسپیس اسٹیشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تعمیر کا آغاز 2025 سے بتدریج کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر مزید دس سے پندرہ سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔
اسٹیشن کا تعمیراتی سامان خلاء میں پہنچانے کےلیے ’’کم خرچ خلائی پروازوں‘‘ سے استفادہ کیا جائے گا جبکہ اس سامان کو ٹکڑا ٹکڑا کرکے جوڑ کر خلائی اسٹیشن بنانے کا سارا کام خاص طرح کے خودکار روبوٹس انجام دیں گے جنہیں مختصراً ’’اسٹار‘‘ (STAR) کا نام دیا گیا ہے۔
وائیجر کلاس اسپیس اسٹیشن کے پہلے پروٹوٹائپ کا پہیہ ’’صرف‘‘ 200 فٹ چوڑا ہوگا جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جائے گا کہ سطح زمین جیسی مصنوعی کششِ ثقل پیدا کرنے اور مکمل جسامت والا خلائی اسٹیشن کتنا بڑا ہونا چاہیے۔
آربٹل اسمبلی کارپوریشن کا منصوبہ ایک ایسا خلائی اسٹیشن بنانے کا ہے جس میں 400 افراد کی گنجائش ہو اور جہاں رہنے کےلیے مقامات کے علاوہ کھیل کود اور دیگر تفریحات کی جگہیں بھی موجود ہوں۔
سرِدست اس کی لاگت اور ممکنہ تاریخِ تکمیل کے بارے میں صرف اندازے ہی پیش کیے گئے ہیں تاہم ابتدائی فنڈنگ کے مد میں یہ ادارہ اس منصوبے کےلیے دس لاکھ ڈالر ضرور جمع کرچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپ 10 ہزار دہشت گردوں کو واپس لے
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے بدھ
فروری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو
اکتوبر
یمنی مسلح فوج کا بین گوریون ہوائی اڈے پر میزائلی حملہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین
جولائی
طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی کوشش
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: پیوٹن کی طرف سے فیصلے کے لیے طالبان کو دہشت گرد
مئی
پہلی بار ملک اور قوم کو مضبوط بنانے پر کام ہورہا ہے: گورنرپنجاب
?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پہلی
جولائی
بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار
?️ 9 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کو
جنوری
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ جلد سازش کرنے پر کیوں مایوس ہوئے؟
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب اسرائیل کے خارجہ تعلقات بالعموم
اپریل
پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے
اگست