گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان

?️

سچ خبریں: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 18 سال یا اُس سے زائد عمر کے طلبہ ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے یہ بلا معاوضہ پیشکش طلبہ کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق، اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

جیمینائی اے آئی پرو پلان کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں۔

  • جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے ہمارے جدیدترین ماڈل تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ طلبہ ڈیپ ریسرچ جیسے فیچرز استعمال کر سکیں جو اسائنمنٹس ، تحقیق، اور تخلیقی منصوبوں میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
  • جیمنائی گوگل ایپس کی صورت میں اے آئی کی معاونت کو براہِ راست جی میل شیٹس، ڈاکیومنٹس، سلائیڈز میں شامل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ ای میلز کا خلاصہ تیار کرسکیں، مطالعے کے لیے پریزنٹیشنز بناسکیں اور ڈیٹا کو زیادہ مؤثر طریقے سے تجزیہ کرسکیں۔
  • نوٹ بک ایل ایم (تحقیق اور تحریر سے متعلق اے آئی کے تحت چلنے والا گوگل کا ذاتی نوعیت کا ٹول)، جو طلبہ کو 5 گنا زیادہ آڈیو اوورویوز، نوٹ بُکس اور دیگر فیچرز فراہم کرتا ہے۔
  • کری ایٹ ڈائنامک ویڈیوز: تحریر یا تصاویر سے کام لینے کے لیے جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی میں شامل ’یو ای او تھری اور فلو‘ جیسے فیچرز شامل ہیں۔
  • 2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج: طلبہ کو گوگل ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز میں وافر اسٹوریج فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے نوٹس، پراجیکٹس، اور دیگر تعلیمی مواد کو عمدہ طریقے سے محفوظ اور اسٹور کر سکیں۔

یہ پیشکش گوگل کے اُس وسیع ترمشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو ایسے اے آئی ٹولز فراہم کرنا ہے جن کی انہیں اپنی تعلیم کو تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضرورت ہے۔

جیمینائی اے آئی پرو پلان اب پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے متعدد ممالک میں دستیاب ہے ۔

یونیورسٹی کے اہل طلبہ مفت ایک سال تک کی رسائی کے لیے اس لنک پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں اور گوگل کے جدید ترین اے آئی ٹولز کو دریافت کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج

صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو

پرویز الٰہی اور پی ڈی ایم میں اتحاد کا خوف، پی ٹی آئی کی (ق) لیگ سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے

ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا؛کیا اب جرمنی کی باری ہے؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: عراق میں برلن کے سفارت خانے نے ایک بیان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے