گوگل کا ایک اور سرویس بند کرنے کا اعلان

گوگل

?️

سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے اعلان کے بعد ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ورک اسپیس پر شائع کی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق کمپنی نے وائٹ بورڈنگ ایپ جیم بورڈ کو 2024 کے آخر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے 12,000 ملازموں کو فارغ کیا

جیم بورڈ ایک ڈیجیٹل وائٹ بورڈ سروس ہے جس پر موقع سے غیر موجود افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کے مطابق فِگ جیم، لُوسِڈ اسپارک اور مِیرو جیسے دیگر وائٹ بورڈ سروسز ورک اسپیس صارفین کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں۔ گوگل اب ورکس اسپیس سروسز گوگل میٹ، ڈرائیو اور کیلنڈر کو آگے لے جانے کے لیے ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

مزید پڑھیں:گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ

جیم بورڈ ایپ کو ختم کرنے کے ساتھ گوگل اس کی 5000 ڈالر مالیت کی 55 انچ سائز کی ڈیوائس سے سپورٹ بھی ختم کر رہا ہے،اس ہارڈ ویئر کے لیے 30 ستمبر سے اپ ڈیٹس روک دی گئیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت مل گئی

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو

قاہرہ میں روسی سفارت خانے پر تل ابیب کی جانب سے بے مثال تنقید

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    یوکرین کی جنگ کے بعد ماسکو اور تل ابیب

یہودیوں کے خلاف لکھنے پر امریکی یونیورسٹی پروفیسر نوکری سے برطرف

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست مشی گن میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو سوشل

بلنکن کی اسرائیل کے صدر کو اکثر عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی تجویز

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور صدر Yitzhak Herzog کے درمیان

عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ

قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج قاہرہ میں

پی ٹی آئی عوام کے اعتماد کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے:صدر مملکت

?️ 29 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی

ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.64 فیصد پر پہنچ گئی

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے