🗓️
سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اسرائیل سے صیہونی حکومت کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔
ملازمین کا خیال ہےکہ کمپنی اسرائیل کی مدد کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔
16 اپریل کو معاہدے کے خلاف مظاہرے، احتجاج اور دھرنا نیویارک سٹی، سیئٹل اور سنی ویل، کیلیفورنیا، نیویارک میں گوگل کے دفاتر میں ہوئے جو 10 گھنٹے تک جاری رہا۔
مظاہرین نے گوگل سے اسرائیل کے ساتھ ہوئے والے معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
گوگل نے کہا کہ دیگر ملازمین کے کام میں رکاوٹ بننے کمپنی کے پالیسیوں کے خلاف ہے اور ناقبول رویہ سمجھا جاتا ہے، واقعے کی تحقیقات کے بعد کمپنی کے 28 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ مزید تحقیقات جاری رکھیں گے اور ضرورت کے مطابق مناسب اقدامات کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل غزہ میں صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا سہارا لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
ماضی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل چہرے کی شناخت کا اعلیٰ ترین سافٹ ویئر استعمال کررہا ہے، جس کے ذریعے کسی بھی انسان کے جزبات اور احساسات کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔
قبل ازیں 9 مارچ 2024 کو گوگل نے امریکا کے شہر نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور 76 ہزار 664 زخمی ہوچکے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ شہید اور زخمیوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کے رہنما کا بڑے پیمانے پر خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خودکش اور حملہ
نومبر
صیہونی قیدی کیوں رہا کیوں نہیں ہو رہے ہیں؟
🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے
نومبر
ہر جج کا کچھ نہ کچھ رجحان ہوتا ہے، چیف جسٹس
🗓️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے
ستمبر
لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف
🗓️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے
ستمبر
کیا یوکرین کو ملنے والی امریکی فوجی اور مالی امداد کافی ہے؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو مسلسل فوجی اور مالی
مارچ
منظم شیطانی مافیا(6) سعودی دانشوروں کے شہ رگ پر قید کی تیز دھار والی تلوار
🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عدالتوں میں غیر قانونی حیلے بہانوں سے طویل قید کی
فروری
بن سلمان کا جدہ کے رہائشیوں سے بدلہ
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی میگزین نے سعودی عرب کے جدہ شہر کے محلوں
ستمبر
پچھلے سال پاکستان کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے ملکی سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
جنوری