?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب ہیں اس حوالے سے سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارمز کو ایک کرنے کے لیے ایک اور قدم بڑھایا ہےجس کے تحت انسٹاگرام نے بھی ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر متعارف کروایا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انسٹا گرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اور اہم پیشرفت کی ہے۔گزشتہ سال کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام میں کراس میسجنگ کو متعارف کرایا تھا اور اب کراس ایپ گروپ چیٹ کا فیچر بھی پیش کردیا گیا ہے، یعنی اب میسنجر اور انسٹا گرام کانٹیکٹس سے گروپ چیٹس کرنا ممکن ہوگا۔
اسی طرح میسنجر اسٹائل پولز کو بھی انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز اور کراس ایپ گروپ چیٹس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔کمپنی کی جانب سے کراس ایپ گروپ چیٹس کے لیے ٹائپنگ انڈیکٹرز کے ساتھ ساتھ نئی چیٹس تھیمز بھی میسنجر اور انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز میں متعارف کرائی ہیں۔علاوہ ازیں انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر بھی متعارف کروایا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹا گرام میں ویڈیو چیٹ اسٹارٹ کرکے جس سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرکے شیئر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو ایک کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
مزاحمت کا واضح انتباہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: آج فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران
فروری
حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ
جون
ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی
جون
"اسرائیلی” طریقے سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے منصوبے کے پوشیدہ مقاصد
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عرب سیاسی تجزیہ کاروں نے غزہ کی پٹی میں انسانی
مئی
وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی
جنوری
واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس
اکتوبر
ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف ویکسین کے حوالے سےاہم تحقیق
?️ 23 جولائی 2021لندن(سچ خبریں) ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف کون سی ویکیسن زیادہ مؤثر ہے؟
جولائی
اسرائیلی قیدیوں کا معاملہ ہمارے لیے بند ہوچکا ہے: سرائے القدس کا بیان
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: سرائے القدس کے ترجمان ابوحمزہ نے، جو اسلامی جہاد تحریک کی
دسمبر