کورونا اور ویکسین سے متعلق افواہیں پھیلانے پر فیس بک کی جانب سے پابندی عائد

فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس بند کردئے

🗓️

نیویارک (سچ خبریں) فیس بک انتظامیہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق گمراہ کن مواد پھیلانے والے تین ہزار سے زائد اکاؤنٹس، گروپس اور پیجز پر پابندی عائد کردی وبا کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ڈیلیٹ کیا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے وبا کے آغاز سے ہی کورونا کے خلاف من گھڑت خبریں ، افواہیں اور گمراہ گن مواد پر مشتمل کروڑوں کو پوسٹوں کو ڈیلیٹ کیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق وبا کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ڈیلیٹ کیا گیا جن سے ویکسین یا وبا سے متعلق افواہیں یا گمراہ کن مواد شیئر کیا گیا تھا۔

کمپنی نے خود بتایا ہے کہ اب تک ویکسینز اور وبا کے حوالے سے 2 کروڑ سے زیادہ گمراہ کن مواد کو ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے جبکہ 19 کروڑ سے زیادہ پر وارننگ لیبلز کا اضافہ کورونا کی وبا کے آغاز سے جون 2021 تک کیا گیا۔حالیہ تحقیق کے نتائج سے مطابقت رکھتی ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ بہت کم افراد (صرف 12) سوشل میڈیا پر ویکسینز کے حوالے سے جھوٹ پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

رپورٹ کے حوالے سے فیس بک کے کونٹینٹ پالیسی کی نائب صدر مونیکا بیکرٹ نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے اور اب تک ویکسینز سے متعلق 65 اقسام کے گمراہ کن مواد کو ہٹایا جاچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا بائیڈن کو چین سے رقم ملی ہے ؟

🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے

صیہونی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ

🗓️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے آج منگل کوصیہونی پولیس کی حمایت سے ایک

زارا عابد کی پہلی برسی پر  نیلم منیر کی جانب سے  رنجیدگی کا اظہار

🗓️ 23 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)خوبرو اداکارہ نیلم منیرزارا عابد کی پہلی برسی پررنجیدہ ہوگئیں،

پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کے جی ایس پی پلس اسٹیس میں 4 سال کی توسیع

🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ترقی پذیر

6 ماہ میں امریکہ کو ٹھیک کردوں گا:ٹرمپ

🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2024 کے

بالی وڈ فلم ‘پی کے’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان، رنبیر کپور مرکزی کردار

🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار عامر

حماس نے سعودی میڈیا کے دعوے کو رد کر دیا

🗓️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکل بیورو کے رکن اور حماس قیدیوں کے کیس کے

صیہونیوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور

🗓️ 19 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر دفاع نے تہران میں شام کے وفد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے