چیٹ جی پی ٹی کا انسٹاگرام اور ایکس کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان

?️

سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے مائکرو بلاگنگ نیٹ ورک ایکس اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرائے جانے کا خیال ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کے مالک سام آلٹمین مختلف افراد سے نئے پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور ابھی تک پلیٹ فارم کو پیش کرنے کا خیال ابتدائی مراحل میں ہے۔

نئے پلیٹ فارم میں بیک وقت ایلون مسک کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور مارک زکربرگ کے انسٹاگرام جیسی خصوصیات شامل ہو سکتی ہیں۔

اوپن اے آئی کی جانب سے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، تاہم اسے کیسے پلیٹ فارم میں تبدیل کرکے پیش کیا جائے اس بات کا فیصلہ تاحال حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔

دی ورج کے مطابق اوپن اے آئی بیک وقت انسٹاگرام اور ایکس جیسی مشترکہ خصوصیات رکھنے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فوری طور پر اوپن اے آئی کمپنی یا اس کے مالک سام آلٹمین نے واضح طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کا حوالے سے کچھ نہیں کہا، تاہم منصوبے سے منسلک متعدد افراد نے تصدیق کی ہے کہ اوپن اے آئی نیا پلیٹ فارم لانے پر کام کر رہی ہے۔

یہاں یہ بات بھی بات یاد رہے کہ پہلے ہی اوپن اے آئی کے مالک کا ایلون مسک سے جھگڑا چل رہا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر اے آئی کو غلط استعمال کرنے کے الزامات کے تحت عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔

ساتھ ہی اوپن اے آئی کے مالک کا میٹا کے مالک مارک زکربرگ سے بھی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کرنے کے معاملے پر جھگڑے جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف کے اعلی حکام کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہو

?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے

مزاحمت جو کچھ کر رہی ہے وہ ایک تاریخی کارنامہ ہے: شیخ احمد قبلان

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے مشہور مفتی شیخ احمد قبلان نے لبنان کے

297 حلقوں پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمل مکمل ہوگیا جہاں 297 حلقوں سے مجموعی طور

یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   ایک سینئر برطانوی فوجی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ

وائی فائی کی رفتار بڑھانے کے طریقے

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی

نواز شریف وطن واپس آئیں گے مگر اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف

?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سےنیچے آگئی

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟شبلی فراز کی زبانی

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے