چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا

چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا

?️

بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا،  یہ مصنوعی سورج تھرمونیوکلیئر فیوژن کے عمل کے ذریعے توانائی پیدا کرتا ہے، چینی سائنس دانوں نے فیوژن ری ایکٹر کے آزمائشی تجربے کے دوران 12 کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ کا پلازما درجہ حرارت پیدا کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے مصنوعی سورج کا ایک کامیاب تجربہ کرلیا، اس تجربے کے دوران سائنس دانوں نے فیوژن ری ایکٹر پر 101 سیکنڈ تک درجہ حرارت پیدا کیا گیا تھا۔

اس کامیابی کا اعلان چینی اکیڈمی آف سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس کے ایک محقق گونگ شیانژو نے کیا، انہوں نے بتایا کہ 20 سیکنڈ تک 16 کروڑ سینٹی گریڈ کے پلازما درجہ حرارت کے حصول میں بھی کامیابی ہوگئی۔

خیال رہے کہ چینی سائنسدانوں نے مصنوعی سورج کو 2016 میں تیار کرکے پہلا تجربہ بھی اسی برس کیا تھا، تجربے کے دوران مصنوعی سورج کا درجہ حرارت 50ملین ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد تھا، یہ سورج ہیفی انسٹیٹیوٹ آف فزیکل سائنس کے ماہرین نے ایجاد کیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے سائنسدان ژو جیانان کا کہنا تھا کہ ”یہ مصنوعی سورج تھرمونیوکلیئر فیوژن کے عمل کے ذریعے توانائی پیدا کرتا ہے اور اس کے ذریعے لامحدود توانائی حاصل کی جا سکتی ہے، تجربے کے دوران اس سورج سے 102سیکنڈز تک 50ملین ڈگری سینٹی گریڈ تک توانائی حاصل کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو

اسلام آباد: بی این پی-مینگل کے رہنماؤں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال

امریکہ یمن کے خلاف اپنے غیر انسانی سلوک کو روکے :یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انصار اللہ تحریک

ٹیسلا  نے انسان نما روبوٹ تیار کرنے کا اعلان کر دیا

?️ 21 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) ‌ٹیسلا کمپنی انسان نما ربوٹ تیار کر رہی ہے

زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو

اسرائیل/امریکہ کی جارحیت کے خلاف عربوں کی کمزور پوزیشن نے قطر کو کوئی ضمانت نہیں دی

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاں دوحہ سربراہی اجلاس صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف

روس کے خلاف مغربی ممالک کی ایک اور ناکامی

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مغرب

ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے، خالد مقبول صدیقی

?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے