?️
اسلام آباد( سچ خبریں) عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ پی ٹی اے نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد ملک میں ٹاک ٹاک ایپ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔یہ پابندی اپلیکیشن پر نامناسب مواد کی موجودگی کی وجہ سےعائد کی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی، گذشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا تھا بعد ازاں یہ پابندی ختم کردی گئی تھی۔
تیس جون کو مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے اپنی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کووِڈ19-کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔
جنوری،2021 تا مارچ 2021 کے عرصے کے میں 61,951,327 ویڈیوز کو عالمی سطح پر ہٹایا گیا جو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم تھیں۔ٹک ٹاک نے اِن وڈیوز میں سے 91.3 فیصد ویڈیوز استعمال کرنے والوں کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹائیں جبکہ 81.8 فیصد ویڈیوز دیکھے جانے سے قبل ہٹائی گئیں اور 93.1 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔


مشہور خبریں۔
کیا اردنی فوج صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی ؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: حسام غریبہ نے کہا کہ مغربی کنارے، قدس اور غزہ
جولائی
ایران کے خلاف صیہونی سازشیں
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:ایک سابق صہیونی عہدیدار نے اپنے ایک انٹرویو میں تاکید کی
اپریل
دشمن طوفان الاقصی کے اسٹریٹجک نتائج کب تک برداشت کرتا رہے گا؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی
اکتوبر
یمنی مزاحمت کی طاقت نے ٹرمپ کے وہموں کو کیسے بے نقاب کیا ؟
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ شب ٹرمپ کے بیان کے مطابق، امریکہ نے یمن کے
مئی
نیویارک کے پراسیکیوٹر کی ٹرمپ اور ان کے بچوں کی طلبی
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:نیویارک کے اٹارنی آفس نے تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی
جنوری
عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عبدالعلیم
جولائی
یمنی جنگ بندی ابہامات کا شکار
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:چونکہ عمان میں صنعا کے دو وفود اور ریاض کی حمایت
مئی
شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ امریکی،
جولائی