پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصاویر موصول

?️

سچ خبریں: چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تین تصاویر موصول ہوگئیں۔چینی خلائی مرکز نے چائنہ نیشنل اسپیس ایجنسی (سی این ایس اے) میں مشن کی کامیابی پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصاویر بیجنگ میں پاکستانی سفیر کے حوالے کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی کیوب قمر تمام مقررہ پیرا میٹرز کے مطابق کام کررہا ہے، پاکستانی سیٹلائٹ نے چاند کی پہلی تصاویر زمین پر بھیجی ہے۔

چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں دو روز داخل ہوا تھا۔

جس کے بعد آج سپارکو کو سیٹلائٹ سے پہلی تصویر موصول ہوئی ہے، سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، ’آئی کیوب قمر ’ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد ’آئی کیوب کیو‘ کو چین کے ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے ڈان کو بتایا تھا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جس کے بعد پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے چاند کی اپنی سیٹلائٹ تصاویر ہوں گی۔

ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق اس مشن میں چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے جب کہ چاند کی سطح سے 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب جنرل منیجر آئی ایس ٹی سید ثمر عباس نے بتایا تھا کہ چاند کا موسم، زمین اور مقناطیسی میدان سے متعلق اس مشن سے اہم معلومات ملیں گی۔

چین کے ’چینگ ای 6‘ کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھا کرنا ہے اور ان نمونوں کو پھر زمین پر واپس لایا جائے گا جہاں سائنسدان چاند کی ساخت، تاریخ اور تشکیل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تحقیق کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی سیٹلائٹ صرف چاند کے مدار میں چکر لگائے اور چاند کے قریب کی براہ راست تصاویر بھیجے گا، اس سے قبل براہ راست تصاویر نہیں آتی تھیں، یہ پہلی تصاویر ہوں گی جو پاکستان اپنے سیٹلائٹ سے حاصل کرے گا۔

مشہور خبریں۔

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا ٹھکاہ تباہ

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی انفارمیشن یونٹ نے آج اعلان کیا کہ عراقی فضائیہ

فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراض

?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان کے فوجی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کا آئندہ سال کا بجٹ بل ملکی پارلیمنٹ میں

غزہ میں صلح کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے: یونیسیف

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اس علاقے میں صیہونی حکومت کی 10 ماہ سے زائد

غزہ میں فلسطینیوں کے مکانات زمین بوس

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: روز گزشتہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی

ہالینڈ کے وزیر اعظم نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کو غلط قرار دیا

?️ 12 اگست 2025ہالینڈ کے وزیر اعظم نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کو غلط

پاکستان تحریک انصاف ’مایوس کن‘ بیانات کے باوجود بات چیت کیلئے تیار

?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان

افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہاہے:وزیر خارجہ

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے