وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کے احکامات دینے کا انکشاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کے قول و فعل میں واضح تضاد سامنے آگیا جہاں چیئرمین پی ٹی اے کے بیانیے کے برعکس وزارت داخلہ نے ہی ایکس کی بندش کا حکم دیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو لکھا گیا خط منظر عام پر آیا ہے جس میں واضح طور پر اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی فوری بندش کے احکامات دیے گئے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے 17 فروری 2024 کو پی ٹی اے کو خط لکھا گیا تھا خط میں ٹوئٹر کی فوری بندش کے احکامات دیے گئے تھے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آئندہ احکامات تک ایکس کی سروس بند رکھی جائے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش کے کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ کا خط پیش کیا۔

ڈان نیوز نے خط کی تصدیق کے لیے ترجمان پی ٹی اے سے رابطہ کیا مگر ترجمان پی ٹی اے  نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایکس کی بندش کے حوالے سے ہمارے پاس کچھ نہیں لیکن یہ معاملہ کلیئر ہونا چاہیے یا کسی کو ایکس کی بندش کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا تھا کہ ہمیں واضح ہدایات کے ساتھ سامنے آنا چاہیے، واضح ہونا چاہے کہ ایکس کھلا ہے یا نہیں ورنہ کوئی اس کی ذمہ داری لے، کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن انٹرنیٹ کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بحالی سے متعلق عدالتوں کے احکامات کے باوجود عوام کو وقفے وقفے سے بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو فوری طور پر دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فورسز کا ایک بڑا گروپ غزہ کے اندر لڑنے کے لیے تیار نہیں 

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج کے ریزرو دستوں کے بارے حکومت کے

اسماعیل ہنیہ کے قاتل کے بارے میں ایکسیوس کا دعویٰ

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں:  Axios ویب سائٹ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے

کیا قطر میں حماس کے دفاتر بند ہونے والے ہیں؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں حماس تحریک کے ایک رہنما نے اس

سندھ بلدیاتی انتخابات: حلقہ بندیوں کےخلاف درخواست پر 15 اگست کو فیصلہ سنایا جائے گا

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے

امریکی پابندیوں کی پالیسی کی وجہ سے ڈالر پر اعتماد میں کمی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اقتصادی پابندیوں کے نئے دور پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ

پاکستان میں مسجد پر بمباری کے جرم کا ذمہ دار امریکہ ہے: یمنی علماء

?️ 8 فروری 2026 یمنی علماء کی ممتاز تنظیم انجمن علمائے یمن نے پاکستان کے

زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا جسٹس منصور علی شاہ کا منصوبہ اپنانے کا فیصلہ

?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے کیسز

امریکہ غبارے کے واقعے کو ہمیں بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے: چین

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے خبر دی کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے