?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے مقبول فیچر چینلز پر دوسروں کی جانب سے ملنے والے پیغامات کو بھی چینلز میں شیئر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ نے ستمبر 2023 میں چینلز کو متعارف کرایا تھا اور پاکستانی صارفین کو بھی چینلز کے فیچر تک اکتوبر میں رسائی دی گئی تھی۔
چینل فیچر فیس بک پیج کی طرح کا ایک اکاؤنٹ ہے، جہاں کوئی بھی شخصیت یا ادارہ اپنے مواد یا تشہیر کا مواد واٹس ایپ میسیج کرسکتا ہے۔
مذکورہ فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینل کو صارفین کی جانب سے فالو بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم صارف کا فون نمبر یا نام چینل چیٹ میں ظاہر نہیں ہوتا۔
نہ ہی کوئی صارف چینل میں میسیج کا ریپلائی کر سکتا ہے، البتہ صارفین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چینل کے میسیج کو فارورڈ کر سکے گا۔
لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ کے ماہرین چینلز ایڈمن کی جانب سے اپنے چینل میں دوسروں کے فارورڈ میسیجز کو شیئر کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق ماہرین فارورڈ میسیجز کو چینلز میں شیئر کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صرف ایڈمن دوسرے چیٹس میں موصول ہونے والے میسیجز کو براہ راست چینلز میں شیئر کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کے تحت ایڈمن کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ ابتدائی طور پر فارورڈ میسیج کو چینل میں ڈرافٹ کے طور پر محفوظ کرے اور پھر اس کا جائزہ لے کر اسے شیئر کرے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فارورڈ میسیجز کے فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے اگلے 6 ماہ میں پیش کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کے ماہرین چینلز میں صارفین کی جانب سے ریپلائی کرنے کے فیچر کو پیش کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔
اسی طرح چینلز میں پولز دیے جانے سمیت دوسرے افراد کو ایڈمن بنائے جانے کے فیچر پیش کیے جانے پر کام کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
عوام عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں: اسد عمر
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی، اصلاحات و منصوبہ بندی اسد عمر
جولائی
ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں
اگست
ہیگ کورٹ کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے پر زور
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹرز
ستمبر
پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا: وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا
دسمبر
پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج
ستمبر
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی
?️ 15 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز
دسمبر
نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا
?️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا
جنوری
حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4
فروری