?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور فیچرپر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس میں گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات دئے جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔
گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے۔واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق اس فیچر کے بعد گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔
یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر
اکتوبر
آئی ایم ایف کے اثرات کے باعث اسٹیک ہولڈرز کو صارفین کیلئے بجٹ غیر سازگار ہونے کی توقع
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 38 فیصد افراط زر اور غیر یقینی شرح تبادلہ
جون
ٹیریان وائٹ کیس: عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ
مئی
ترکی کی جارحیت کے خلاف عراقی عوام میں شدید غم و غصہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:عراق میں ترکی کے مسلسل فوجی حملوں کے خلاف عراقی عوام
جنوری
فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان
مارچ
ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے
اگست
بحرین سے مصر تک: ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات
جون
فواد چوہدری کا وزراء کو ایوارڈ کے معیار پر ناراضگی کا اظہار
?️ 12 فروری 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزراء کو ایوارڈ
فروری