?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں)میسجنگ کے لیے مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ شدہ میسجز کو پڑھنے کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد صارفین ڈیلیٹ شدہ میسجز کو دوبارہ پڑھ سکتے ہیں ، اس وقت دنیا بھر میں اسمارٹ فونز میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ واٹس ایپ ہے۔
تاہم کچھ صارفین ان ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کو بھی پڑھنا چاہتے ہیں۔ بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ڈیلیٹ کیا جانے والا میسج کمپنی کے سرور سے بھی غائب ہوجاتا ہے کیونکہ اس فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ اس کا کوئی ریکارڈ نہ رہے، چنانچہ ایسے میسج کو پڑھنا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے۔ایک طریقہ ایسا ہے جس کے ذریعے ڈیلیٹ کیے ہوئے میسج کو پڑھا جاسکتا ہے۔
اس میسج کو کلاؤڈ بیک اپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن خیال رہے کہ ایسی صورت میں ان نئے میسجز سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے جن کا بیک اپ نہ ہوا ہو۔ڈیلیٹ شدہ میسج کو پڑھنے کے لیے فون سے واٹس ایپ ان انسٹال کریں، اس کے بعد اسے دوبارہ انسٹال کریں۔
انسٹال ہوتے ہی واٹس ایپ کلاؤڈ سے بیک اپ وصول کرے گا اور جیسے ہی اس کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگا، قوی امید ہے کہ آپ کو ڈیلیٹ کیا ہوا میسج دکھائی دے جائے گا۔ڈیلیٹ کیا ہوا میسج پڑھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپ بھی استعمال کی جاسکتی ہے، ایسی ہی ایک تھرڈ پارٹی ایپ واٹس ریمووڈ پلس ہے جو گوگل پلے اسٹور میں دستیاب ہے۔


مشہور خبریں۔
پشاور: مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے
مارچ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں سے متلعق بڑی خبر سامنے
دسمبر
ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ
فروری
شام میں امریکہ کی موجودگی دمشق اور ماسکو کے لئے درد سر
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنانی محقق اور مصنف ڈاکٹر ہادی رزق نے کہا
اکتوبر
اربیل پر ڈرون حملے میں موساد کے قاتل اسکواڈ کے کمانڈر کے مارے جانے کا امکان
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: اضافی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اربیل میں امریکی
جون
صیہونیوں کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی تیاریاں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ نے لبنان
ستمبر
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت ۲۰۲۵ کے اہم واقعات میں سے
?️ 20 دسمبر 2025غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت ۲۰۲۵ کے اہم واقعات میں سے
دسمبر