?️
ٹیکنالوجی میں دن با دن بڑھتی جا رہی ہے اسی وجہ سے آج انسان نے خلاؤں میں سفر کے بعد وہاں بسیرا کرنے کا خواب بھی دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ مریخ پر انسان نے بستی بسانے کا خواب صرف دیکھنا ہی شروع نہیں کیا ہے بلکہ اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے ایلن مسک نے ایک کمپنی بھی بنا رکھی ہے جو اس پراجیکٹ کو کامیاب کرنے کے مشن میں دل و جان سے لگی ہوئی ہے۔
ایلن مسک کمپنی کی طرف سے لانچ کی گئی سٹارشپ پروٹو ٹائپ خلائی گاڑی جو کہ ایک راکٹ کی صورت تھی گزشتہ روز تجرباتی پرواز کے دوران لینڈ کرے ہوئے تباہ ہو گئی ہے۔جبکہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ دو مہینے قبل جب ا س خلائی شٹل کا تجربہ کیا گیا تھااس وقت بھی یہ ناکامی سو دوچار ہوا تھا۔یہ راکٹ مکمل طور پر اسٹیل باڈی میں تعمیر کیا گیا تھا۔
بظاہر سب کچھ درست نظر آ رہا تھا کہ اچانک راکٹ پھسلااور اس نے زمین کی طرف آنا شروع کر دیا۔لہٰذا فنی خرابی کی بنا پر راکٹ اپنے آپ کو سنبھال نہیں سکااور زمین پر آ رہا۔راکٹ کے یوں تباہ ہونے کے بعد اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ ہمیں ابھی اس سپیس گاڑی کی لینڈنگ پر کچھ کام کرناہے۔یہ خلائی گاڑی ساڑھے چھے منٹ تک خلا میں رہی تھی۔یاد رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک نے انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے ایک خلائی گاڑی کی تیاری کا عندیہ دے رکھا ہے اور یہ شٹل پچھلے کئی سالوں سے تیاری کے مراحل میں ہے جس میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اس خلائی شٹل سٹار شپ کو لانچ کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے اجازت نہیں مل سکی تھی جس کے بعد اس ہفتے اسے لانچ کیا گیا مگر خلا میں کامیابی سے پہنچے کے بعد واپسی لینڈنگ میں راکٹ تباہ ہو گیا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ایلن مسک کا مریخ پر لوگوں کو لے جانے اور وہاں آبادکاری کا خواب کب تک پورا ہو سکے گا کیونکہ ابھی تک تو ان کی خلائی گاڑی تعمیر کے مرحلے میں ہی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
جارحیت کا دارالحکومت
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے خلیج تعاون کونسل
مارچ
یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین
فروری
عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی
مئی
چابہار معاہدے سے پورے خطے کا فائدہ : ہندوستانی وزیر خارجہ
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے لیے ہندوستان اور ایران
مئی
کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر پر امریکی نمائندوں کے شدید ردعمل کی لہر
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کے
جولائی
کراچی دھماکے کے متعلق سعید غنی اہم انکشاف کیا
?️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے
دسمبر
جرمن شہری جوہری توانائی کو ترک کرنےکے مخالف
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:Frankfurter Allgemeine Zeitung کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
اپریل
عرب و افریقی پارلیمان کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ
?️ 13 ستمبر 2025عرب و افریقی پارلیمان کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غزہ میں
ستمبر