فیس بک جیسی سوشل میڈیا سائٹس فون کے مائیک پر آپ کی باتیں سنتی ہیں؟ نئی رپورٹ میں اہم انکشاف

?️

سچ خبریں: اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی چیز خریدنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں اور اچانک اس سے متعلق اشتہارات فیس بک یا دیگر سائٹس پر نظر آنے لگتے ہیں۔

جس پر متعدد افراد کو لگتا ہے کہ فیس بک کی جانب سے ان کی باتیں سن کر ٹارگٹڈ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں۔

اگر آپ کا بھی یہی خیال ہے تو یہ شاید درست ہوسکتا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک اور گوگل کی ایک شراکت دار اشتہاری کمپنی اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے ذریعے آپ کی گفتگو کو ٹریک کرتی ہے۔

404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق Cox میڈیا گروپ (سی ایم جی) کا ایکٹیو لیسننگ نامی سافٹ وئیر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل استعمال کرکے رئیل ٹائم میں آپ کی گفتگو کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔

رپورٹ میں سی ایم جی کے لیک دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اشتہاری کمپنیاں وائس ڈیٹا کو دیگر ڈیٹا کے ساتھ ملا کر ٹارگٹڈ اشتہارات دکھاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک سے ہٹ کر گوگل اور ایمازون کی جانب سے بھی اس سافٹ وئیر کو استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے سی ایم جی کو اپنے پارٹنر پروگرام سے نکال دیا ہے۔

اسی طرح میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے آپ کے فون کے مائیکرو فون کو اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا اور یہ بات ہم برسوں سے عوام کو بتا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سی ایم جی سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ اس کا پروگرام میٹا کے ڈیٹا پر مبنی نہیں۔

ایمازون کے ترجمان نے بھی کہا کہ ہم سی ایم جی کے ساتھ اشتہارات کے لیے کام نہیں کرتے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرنے کا ارادہ ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سی ایم جی کے اس سافٹ وئیر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے۔

دسمبر 2023 میں بھی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا۔

نومبر 2023 میں سی ایم جی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ سوچتے ہیں کہ کیا یہ قانونی کام ہے؟

بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ فونز اور ڈیوائسز پر آپ کو سننا قانونی طور پر درست ہے، جب آپ ایک نئی ایپ ڈاؤن لوڈ یا ایپ ڈیٹ کرتے ہیں تو صارفین کو تحریری طور پر شرائط سے آگاہ کیا جاتا ہے، ایکٹیو لیسننگ بھی اکثر اس میں شامل ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کی ایک اور کامیابی

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی

اقوام متحدہ کے خالی ہال میں نیتن یاہو کی تقریر 

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو گزشتہ روز اقوام متحدہ کی

امریکہ کے ساتھ معاہدے میں کوئی حفاظتی ضمانتیں شامل نہیں ہیں: زیلنسکی

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں یوکرین کے

مغربی ممالک کو ہمارے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے:پیوٹن

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی میں اپنے

یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

?️ 19 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات

نیتن یاہو نے تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ ریاض پر چھوڑا

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے CNN کے

اسرائیل کے خلاف بات نہ کرنے کا الزام لگانے والے صارف کو ماہرہ خان کا جواب

?️ 20 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کے خلاف

شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے