?️
سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی متعدد پرانی ڈیوائسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے تصدیق شدہ پلیٹ فارم پر کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کردیے جائیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نہ صرف رواں برس بلکہ 2021 میں بھی متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں اے آئی ٹول فیچرز دے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے ایس 21، ایس 22، اور ایس 23 سمیت ان سیریز کے تمام فونز اور لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس میں بھی اے آئی فیچرز فراہم کرے گی۔
فیچرز کے تحت کمپنی گزشتہ تین سال کے دوران پیش کی جانے والی ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز پیش کرے گی جو کہ اب نئی ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی مختلف ڈیوائسز کو مختلف اے آئی ٹولز فراہم کرے گی، بعض ڈیوائسز کو اپڈیٹ اور بہترین اے آئی فیچرز تک رسائی نہیں دی جائے گی اور کمپنی ممکنہ طور پر آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے اے آئی ٹولز پیش کرے گی۔


مشہور خبریں۔
کیا برطانیہ میں سود کی شرح میں کمی سے معیشت کو بحال ہو سکتی ہے؟
?️ 20 دسمبر 2025 کیا برطانیہ میں سود کی شرح میں کمی سے معیشت کو بحال
دسمبر
پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ
جون
صیہونی حکومت کے فوجی بجٹ میں اضافہ
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ پر اپنے فضائی
دسمبر
ٹی ایل پی کے 800 سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل
نومبر
یمن کا اقوام متحدہ کے منفی کردار پر اعتراض
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:مہدی المشاط کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن میں
اکتوبر
حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک عربی مفکر کا کہنا ہے کہ حج میں صہیونی
جون
فلسطینیوں کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے: اقوام متحدہ
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی ایشیا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیےاقوام متحدہ کے خصوصی
اکتوبر
بارشوں میں اموات، مریم نواز نے امداد کا اعلان کردیا
?️ 19 جولائی 2025چکوال (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حالیہ بارشوں کے دوران
جولائی