روس نے حیران کن لڑاکا طیارہ پیش کر دیا

روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

?️

ماسکو( سچ خبریں) پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی دوڑ میں قابل بھروسہ دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ملک روس نے اپنا پہلا حیران کن سنگل انجن والا جیٹ پیش ‏کر دیا۔اس طیارے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں وسیع جنگی صلاحیتیں ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے بین الاقوامی ایرو اسپیس سیلون کے دورے کے ‏دوران اس سنگل انجن والے طیارے کی جانچ کی۔اس موقع پر طیارہ ساز کمپنی کے سی ای او نے بریفنگ میں صدر کو بتایا کہ ایک انجن والے ایک ‏جیٹ میں وسیع جنگی صلاحیتیں ہیں جس کی لاگت بھی کم ہے۔

مستقبل کے تقاضوں اور درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے اس طیارے ‏کو ڈیزائن کیا گیا ہے جسے غیرملکی ڈیمانڈز پر ترمیم کر کے مطلوبہ شکل دی جا سکتی ہے۔اس طیارے کی پہلی متوقع پرواز 2023 میں ہو سکتی ہے لیکن اس سے پہلے زمینی آزمائش کی ‏جائے گی اور پھر تجرباتی پرواز کے لیے پیش کیا جائے گا۔صدر کو بتایا گیا کہ کمپنی 2026 تک سیریل پروڈکشن کا ارادہ بھی رکھتی ہے اور 15 سالوں میں ‏‏300 سنگل لائٹ جیٹ تیار کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور چین نے حالیہ عرصے میں خلا پر اپنی توجہ میں اضافہ کر دیا ہے۔ وہ نئی ٹیکنالوجی اور ہتھیار تیار کر رہے ہیں، جو امریکی  سیٹلائٹس کے نظاموں میں خلل ڈال سکتے ہیں یا انہیں تباہ کر سکتے ہیں جیسا کہ امریکی سربراہان اس کے بارے میں خود خبردار کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اور ان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: اس ہفتے کے روز صیہونیوں نے صیہونی حکومت کی حکمران

کیا ٹرمپ کے حامیوں کی تعداد بڑھے گی؟

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے: مسرت عالم بٹ

?️ 12 اپریل 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین

اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے

ٹرمپ کے لیے سیاسی میدان بہت پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے:ریپبلکن

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں پہلی انتخابی کوشش میں

غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:     آج بدھ کی صبح غزہ کے طبی ذرائع نے

ایندھن کی بڑھتی درآمد کے باعث مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی خسارے میں 5.1 فیصد اضافہ

?️ 2 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے

نادرا کا چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے