?️
سچ خبریں: روسی خلا باز اولیگ کونونینکو نے خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اولیگ کونونینکو نے 878 دن یا تقریباً ڈھائی سال تک خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
روس کی خلائی کارپوریشن کے مطابق روسی خلا باز نے 4 جنوری کو مقامی وقت رات 8 بجکر 30 منٹ پر اپنے ساتھی روسی خلاباز گیناڈی پڈالکا کا ریکارڈ توڑا ہے۔
گیناڈی پڈالکا نے 2017 میں 878 دن، 11 گھنٹے، 29 منٹ اور 48 سیکنڈ خلا میں گزارے تھے۔
59 سالہ کونونینکو نے زمین سے خلا کی 5 ویں پرواز کے دوران یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے اپنی تمام کامیابیوں پر فخر ہے، لیکن مجھے سب سے زیادہ فخر ہے کہ خلا میں انسانی قیام کی کل مدت کا ریکارڈ اب ایک روسی خلا باز کے پاس ہے‘۔
اولیگ کونونینکو اس وقت خلا میں ہی موجود ہیں، ان کا یہ سفر ستمبر 2024 میں ختم ہوگا، اُس وقت تک وہ خلا میں ایک ہزار 110 دن گزار چکے ہوں گے۔
یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنے خلائی کیریئر کا آغاز بطور انجینئر کیا تھا اور 34 سال کی عمر میں اس وقت ایک خلاباز کے طور پر تربیت شروع کی جب وہ آئی ایس ایس پروگرام کے لیے منتخب کردہ گروپ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے پہلی خلائی پرواز اپریل 2008 میں کی تھی اور خلا میں 200 دن تک گزارے تھے۔
انہوں نے 16 سال کے دوران میں 5 بار خلا کا سفر کیا ہے، روسی خلا باز نے کہا کہ جب میں گھر واپس جائیں گے تو مجھے احساس ہوگا کہ سینکڑوں دنوں سے میرے بچے اپنے والد کے بغیر بڑے ہو رہے ہیں، یہ وقت مجھے کوئی واپس نہیں دے سکتا۔


مشہور خبریں۔
مغرب دنیا کے ممالک کے خلاف کون سا ہتھیار استعمال کرتا ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں شام کے صدر
ستمبر
کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہوگا: صدر مملکت
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی
جنوری
راولپنڈی: 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں 532 افراد گرفتار
?️ 29 مئی 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پولیس نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں
مئی
صہیونیوں کے تمام ہوائی اڈے غیر محفوظ
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: انصاراللہ یمن کے میڈیا یونٹ کے نائب سربراہ "نصرالدین عامر” نے
مئی
اسرائیل کی موجودہ تنہائی کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کاروں اور سابق عہدیداروں نے زور دے کر کہا
ستمبر
حماس کا صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے شواہد
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:حماس کے وفد نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے
نومبر
علی امین کی جگہ سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے، سلمان اکرم راجا کی تصدیق
?️ 8 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل
اکتوبر