جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا

?️

سچ خبریں: جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے لیکن خلائی جہاز کے چاند پر لینڈنگ کے بعد اس کے شمسی توانائی کے نظام میں مسائل کا سامنا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مشن صرف چند گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔

جاپان سے قبل امریکا، سوویت یونین، چین اور بھارت کے خلائی جہاز چاند پر لینڈنگ کرچکے ہیں۔

جاپان نے چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی ’مون اسنائپر‘ ستمبر 2023 میں روانہ کیا تھا، یہ مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے کے بعد ایک ماہ تک چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہا، تاہم اب گزشتہ روز اس خلائی جہاز نے چاند پر لینڈنگ کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔

اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے، جاپانی مشن نے چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب لینڈنگ کی۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلائی گاڑی کے چاند پر لینڈنگ کے بعد زمین کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم ہوا لیکن اس کے سولر پینل بجلی پیدا کرنے کے قابل نہیں تھے ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے اینگل درست سمت میں نہیں ہیں۔

جاپانی اسپیس ایجنسی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’سلم اب صرف بیٹری پر کام کررہا ہے، ہماری ترجیح اس کے ڈیٹا کو زمین پر منتقل کرنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ سورج کی روشنی خلائی گاڑی کے سولر پینلز کے ٹکرانے سے یہ دوبارہ کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاند پر سولر پینلز کے اینگل کو تبدیل ہونے میں 30 دن لگتے ہیں، لہذا جب شمسی سمت میں تبدیلی آئے گی اور مختلف سمت سے روشنی آئے گی تو ممکنہ طورپر سورج کی روشنی شمسی خلیے سے ٹکرا سکتی ہے اور خلائی گاڑی دوبارہ کام کرسکتی ہے۔

جاپانی اسپیس ایجنسی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے، سلم نے یقینی طور پر لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی ہے، اگرچہ اس کی تصدیق کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا۔’

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے 300 انسانی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز کو اسلام آباد مدعو کرلیا

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 قیمتی

وائٹ ہاؤس کے سابق ترجمان نے ایک نوجوان خاتون کو ٹرمپ سے بچایا

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک سابق عہدیدار نے ایک کتاب میں لکھا

2867 عراقی ایزدی اب بھی داعش کی قید میں

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    عراق میں لاپتہ ایزدیوں کی بازیابی کے دفتر کے

سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا

?️ 9 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان،

امام خامنہ ای کی تقریر کے کس حصے نے صہیونیوں کو خوفزدہ کیا؟

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبرانی میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر کی

حزب اللہ نے ہرمیس میں اسرائیلی کے450 ڈرون کو مار گرایا

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے گزشتہ ماہ صہیونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر

یاسمین راشد اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پانے پر پرامید

?️ 8 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشدنے ڈینگی کیسز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے