?️
سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی اداروں میں بھاری کٹوتیوں کے فیصلے کے تحت اپنے تقریباً 3 ہزار 870 ملازمین سے محروم ہونا پڑے گا۔
خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام‘ کے دوسرے مرحلے میں تقریباً 3,000 ملازمین نے رضاکارانہ علیحدگی اختیار کرنے کی حامی بھرلی جب کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں 870 ملازمین مستعفی ہونے کی حامی بھر چکے تھے۔
مذکورہ ملازمین کی جانب سے مستعفی ہونے کی حامی بھرنے کے علاوہ اگر ادارے سے دوسرے ملازمین کی مدت ملازمت پوری کو بھی مدِنظر رکھا جائے تو ادارے کے مستقل ملازمین کی تعداد 18,000 سے گھٹ کر تقریباً 14,000 رہ جائے گی، یعنی ادارے کے ملازمین میں 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوگی۔
پہلے ہی ناسا اس وقت ایک عبوری ایڈمنسٹریٹر کے تحت کام کر رہا ہے کیونکہ ٹرمپ کے نامزد کردہ سابق امیدوار ٹیکنالوجی ارب پتی جیرڈ آئزک مین جنہیں ایلون مسک کی حمایت حاصل تھی کو صدر ٹرمپ نے بعد ازاں خود ہی مسترد کر دیا تھا۔
’ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام‘ ملازمین کو قبل از وقت استعفیٰ کا موقع فراہم کرتا ہے جس کے تحت وہ متعین مدت تک انتظامی چھٹی پر رہتے ہیں اور پھر طے شدہ تاریخ پر باضابطہ طور پر ادارے سے علیحدہ ہو جاتے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے رواں برس پیش کردہ ناسا بجٹ میں سائنسی اور ماحولیاتی پروگراموں میں واضح کٹوتی کی گئی تھی جب کہ چاند پر واپسی اور مریخ پر انسانی مشن کو مرکزی حیثیت دی گئی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت چین کو چاند پر پہنچنے سے پہلے پیچھے دھکیلنے اور مریخ پر پہلا انسان بھیجنے کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے 2030 تک اپنا پہلا انسانی چاند مشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ۔


مشہور خبریں۔
کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے
نومبر
جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر کا دعویٰ
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ
دسمبر
فرانسیسی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کا عروج
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی ووٹروں نے اتوار 30 جون کو ہونے والے ابتدائی
جولائی
یورپی یونین کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tugschau نے اپنی ایک رپورٹ میں یونان میں لگنے
اگست
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صارفین شدید مشکلات کا شکار
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے
فروری
جنوبی شام پر اسرائیلی توپ خانے کا حملہ
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے مقامی ذرائع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے
اکتوبر
جمہوری حکومتیں بلدیاتی نظام مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہیں۔ خواجہ آصف
?️ 24 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری
جنوری
آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ
?️ 31 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ،
مئی