اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال، ایشیا کے بڑے بینک نے 4 ہزار ملازمتیں ختم کردیں

?️

سچ خبریں: سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے تقریبا چار ہزار اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ کام ملازمین کے بجائے بڑی حد تک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈیویلپمنٹ بینک آف سنگاپور(ڈی بی ایس)کے ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آئندہ تین برسوں میں عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی 4 ہزار اسامیاں ختم کر دی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بینک کے مستقل ملازمین اس فیصلے سے متاثر نہیں ہو ں گے۔

یہ فیصلہ ڈی بی ایس کو ان اولین بڑے بینکوں میں سے ایک بنادے گاجو اس حوالے سے تفصیلات پیش کرے گا کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس کے آپریشنز کس طرح متاثر کرے گی۔

بینک کے چیف ایگزیکٹیو پیوش گپتا کا کہنا ہےکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بینک میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی ملازمتیں پیدا ہوں۔

ڈی بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں، ہمارا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت مخصوص منصوبوں پر کام کرنے والی ہماری 19 مارکیٹوں میں تقریباً 4 ہزار عارضی یا کنٹریکٹ اسٹاف کی ضرورت کم کر سکتی ہے۔

اس وقت ڈی بی ایس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 41 ہزار ہے، جن میں سے 8 سے 9 ہزار ملازمین عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

بینک کے چیف ایگزیکٹو نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا یہ بینک ایک عشرے سے مصنوعی ذہانت پر کام کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے 350 جگہوں پر اے آئی کے 800 ماڈل تعینات کر دیئے ہیں۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ برس اے آئی کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد ملازمین کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت زیادہ تر مقامات پرعدم مساوات کو مزید گہرا کر دے گی۔

جب کہ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت ملازمتوں کو تباہ کرنے والا نہیں ہوگا بلکہ انسان نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ کام کرنا سیکھ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ خطرات تو ہیں مگر اس میں نئے مواقع بھی موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا

?️ 30 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر

اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت

اوباما اور بائیڈن سمیت متعدد شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے الزام میں برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 23 جولائی 2021واشنگتن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر بارک اوباما اور موجودہ صدر

انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 3 جولائی 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) دہشت گردی کی روک تھام میں

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال  بچ گئی

?️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)

شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں: عالیہ بھٹ

?️ 3 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی

شوگر انڈسٹری کا ایف بی آر ٹریک پورٹل کی بندش کے ذریعے چینی کی فروخت روکنے کیخلاف حکومت کو تیسرا خط

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ

اپیل یا آئینی درخواست زیر التوا ہونے سے ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا، سپریم کورٹ

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے