?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمازون نے پاکستان میں اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے پروجیکٹ ’کائپر‘ کے آغاز کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے ملک میں تیز رفتار اور کم لاگت انٹرنیٹ کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹارلنک، ایک یورپی اور ایک چینی کمپنی کے بعد اب ایمازون نے بھی اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے پروجیکٹ کائپر کے ذریعے پاکستان میں سروسز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کے دوران ایمازون کے وفد نے 2026 کے اختتام تک پاکستان میں پروجیکٹ کائپر لانچ کرنے کا منصوبہ پیش کیا، وفد کی قیادت مصطفیٰ موسیٰ کر رہے تھے جو یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں پروجیکٹ کائپر کے لائسنسنگ اور ریگولیٹری امور کے سربراہ ہیں، ان کے ہمراہ جیف کیٹزمین اور ہشام الشعیر بھی موجود تھے۔
وزیرِ آئی ٹی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت اس بات کی علامت ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کائپر کی آمد سے ملک میں سستے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی نئی راہیں کھلیں گی، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں روایتی انٹرنیٹ کی سہولیات محدود ہیں۔
پروجیکٹ کائپر دراصل ایمازون کا ’لو ارتھ آربٹ‘ (ایل ای او) سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے، جس کے تحت 3 ہزار 236 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے تاکہ کم لاگت والے صارف ٹرمینلز کے ذریعے 400 میگا بٹس فی سیکنڈ تک کی براڈ بینڈ اسپیڈ فراہم کی جا سکے۔
وفد نے بتایا کہ ایمازون پاکستان میں زمینی ڈھانچہ (گراؤنڈ انفرااسٹرکچر) قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں گیٹ ویز اور ’پوائنٹس آف پریزنس‘ (پی او پیز) شامل ہوں گے تاکہ مستحکم کنیکٹیویٹی اور مقامی نیٹ ورکس کے ساتھ ہموار انضمام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایمازون کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ شراکت حکومت کے وژن ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘ سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف تیز انٹرنیٹ کے بارے میں نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنے کے بارے میں ہے، پروجیکٹ کائپر کے ذریعے ہم ڈیجیٹل شمولیت کی طرف ایک عملی قدم اٹھا رہے ہیں تاکہ ہر شہری، چاہے وہ کہیں بھی رہتا ہو، جڑ سکے، سیکھ سکے اور ترقی کر سکے۔
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام نے کہا کہ اس قسم کا تعاون پاکستان کے آئی ٹی شعبے کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا، اختراعات اور ای کامرس کو فروغ دے گا اور پاکستان کی پوزیشن کو عالمی ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں مضبوط بنائے گا۔
پاکستان کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ پالیسی، پاکستان سیٹلائٹ سروسز ریگولیٹری پالیسی (پی اے ایس آر پی) کے تحت چلتی ہے، جو غیر ملکی آپریٹرز کے لیے لینڈنگ رائٹس اور اسپیکٹرم تک رسائی کے ضوابط طے کرتی ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیاں پہلے ہی اس ضمن میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔
اسپیس ایکس کی اسٹارلنک نے ابتدائی تکنیکی دستاویزات جمع کرا دی ہیں، جب کہ فرانسیسی گروپ یوٹل سیٹ کی ذیلی کمپنی ون ویب نے گیٹ وے ٹیسٹنگ اور تجارتی تعاون کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔
چینی سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ’ایس ایس ایس ٹی‘ کی درخواست فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے۔
ایمازون کا پروجیکٹ کائپر اب پاکستان سے باضابطہ رابطہ کرنے والا چوتھا بڑا عالمی ایل ای او سیٹلائٹ آپریٹر بن گیا ہے۔
پی اے ایس آر پی کے ضابطہ جاتی ڈھانچے کے تحت سیٹلائٹ آپریٹرز کو متعدد منظوریوں کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں لینڈنگ رائٹس، گیٹ وے لائسنسنگ، اسپیکٹرم الاٹمنٹ اور سیکیورٹی کلیئرنس شامل ہیں۔
یہ منظوری مختلف اداروں مثلاً سپارکو، فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وزارتِ داخلہ کے ذریعے حاصل کی جاتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی سخت بندشوں کے سائے میں فلسطینی انتخابات کا انعقاد
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر، جو
دسمبر
افغانستان کے موجودہ نظام میں ذاتی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان میں ذاتی تعصب کی
جون
اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی
ستمبر
شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے
جنوری
سعودی عرب میں 53 افراد پھانسی کی لائن میں
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی سعودی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر
مئی
ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شامل
?️ 10 ستمبر 2025سچ خبریں: ایپل نے منگل کو آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی،
ستمبر