?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں)انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے انہیں اہم خوشخبری سنادی، اب اسٹوریز کے ساتھ دیئے جانے والے لنک سوائپ اپ فیچر کو اب ریٹائر کردیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے لنک اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی۔
اس فیچر سے صارفین اسٹوری میں موجود اسٹیکر پر دیئے گئے لنک والی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے تھے۔ اب تمام صارفین اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کو اس مقصد کے لیے استعمال کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے لنک اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس یا بہت زیادہ فالورز والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
مگر اب انسٹاگرام کے تمام صارفین اسٹوریز میں اسٹیکرز کی شکل میں ہائپرلنکس کا اضافہ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق لنک اسٹیکرز ہر ایک کے لیے مفید ثابت ہوسکے گا بالخصوص ایسے ادارے جو اپنی مصنوعات کو لنک کرسکیں گے۔
تاہم یہ فیچر بار بار گمراہ کن یا نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹول پر جائیں اور وہاں لنک اسٹیکر پر کلک کرکے یو آر ایل کا اندراج کریں۔
کمپنی کی جانب سے جون میں لنک اسٹیکرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی اور اس وقت انسٹاگرام کے سابق پراڈکٹ ہیڈ نے وشال شاہ نے بتایا تھا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپام اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر نظر رکھی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکی حکام کے لبنانی حکومت کو سخت پیغام جاری
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: الحدث نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خزانہ کا
نومبر
دنیا کو اسرائیل کے بعد کے دور کے بارے میں سوچنا چاہیے: حمدان
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے میدان جنگ میں
جنوری
وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی سفیر حامدعباس لفطاہ سے ملاقات
?️ 23 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں
ستمبر
صہیونیوں کے جرائم پوشیدہ نہیں رہنے چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزائر میں صحافیوں کے قومی دن کی آمد کے ساتھ
اکتوبر
امریکہ اور یورپ افریقہ میں استعمار کی واپسی کے خواہاں ہیں: روس
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک تقریر میں کہا کہ
جنوری
امریکہ کو سائبر حملوں میں اضافے پر تشویش ہے
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: Axius کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن نے پیر
اکتوبر
فلسیطنیوں کو کیسے بھوکا پیاسا رکھا جائے؛ صیہونی حکومت کے زیر غور منصوبہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو صیہونی جنرلوں
اکتوبر
ٹرمپ اور امریکہ کا سیاسی مستقبل
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: کانگریس کی عمارت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کے
دسمبر