🗓️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک پر روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔اس وقت انسٹاگرام ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک پر موبائل ایپلی کیشن پر نہیں روکا جا سکتا، تاہم ڈیسک ٹاپ پر ایک کلک پر ویڈیو رک جاتی ہے۔
ٹک ٹاک ریلز یا ویڈیوز کو موبائل ایپلی کیشن پر بھی ایک ہی کلک پر روکا جا سکتا ہے، تاہم انسٹاگرام میں ایسا نہیں ہوتا۔
تاہم اب انسٹاگرام پر بھی ایک کلک پر ویڈیوز یا ریلز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
مذکورہ فیچر تک امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے جو کہ ایک فون پر بھی ایک کلک کے ذریعے ویڈیو یا ریلز کو روک سکتے ہیں۔
میٹا نے بھی مذکورہ فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس وقت انسٹاگرام ایپلی کیشن کو اگر فون پر استعمال کیا جا رہا ہو اور صارف کسی ریل یا ویڈیو کو اسٹاپ یا روکنا چاہے تو ویڈیو نہیں رکتی بلکہ کلک پر ویڈیو کی آواز بند ہوجاتی ہے۔
تاہم نئے فیچر کے بعد ایک بار کلک کرنے پر ویڈیو رک جائے گی اور صارف جب دوبارہ کلک کرے گا ویڈیو وہیں سے شروع ہوگی، جہاں اسے روکا گیا ہوگا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو آئندہ چند ماہ تک پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مشہور خبریں۔
قطر گیٹ کیس میں نیتن یاہو کے مشیر گرفتار
🗓️ 8 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور قطر گیٹ کیس
مئی
سعودی اور اماراتی جیلیں آزادی اظہار رائے کے مجرموں کا قبرستان
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے آزاد رپورٹوں میں بتایا ہے
نومبر
ٹرمپ نے بائیڈن کا مذاق اڑایا
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 3000
جولائی
نیتن یاہو کا قطر کے لیے بیان
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے
فروری
ہم سٹار لنک کو جلدلائسنس دیدیں گے، عوام کوسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا، وزیر مملکت آئی ٹی
🗓️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین (پی ٹی اے)
اپریل
فلسطینوں کی نجات کے لیے حجاج عرفہ کے دن خصوصی دعا کریں
🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مالیزیا کے ممتاز اسکالر اور سابق وزیر تعلیم "مازلی بن
مئی
کیا مقاصد سے بھٹک چکی ہے سینیٹ ؟
🗓️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کرنے پر بھی
مارچ
صیہونی آئل ریفائنریز میں خوفناک آتشزدگی
🗓️ 1 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں کے ایٹمی پلانٹ تومر اور ڈیمونا میں ہونے والے حالیہ
مئی