?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم سے ایک قدم آگے جاتے ہوئے صارفین کی ازخود آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد تصاویر بناکر انہیں صارفین کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بناکر انہیں صارفین کی فیڈ میں بھیجنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
مذکورہ فیچر محدود صارفین کو نظر آ رہا ہے، جس کے تحت انہیں اپنی اے آئی تصاویر اپنی فیڈ پر نظر آ رہی ہیں۔
فیچر کے تحت میٹا اے آئی انسٹاگرام پر موجود صارف کی تصاویر کا تجزیہ کرکے صارف کی متعدد اے آئی تصاویر بناکر اسے فیڈ پر شیئر کردیتا ہے اور مذکورہ تصاویر صرف صارف کو ہی نظر آتی ہیں۔
انسٹاگرام پر صارف کی اپنی فیڈ پر شیئر کردہ ان کی تصایر کے کیپشن میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ تصویر صرف صارف ہی دیکھ سکتا ہے لیکن اگر وہ چاہے تو اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام کا میٹا اے آئی سسٹم خود ہی صارفین کو مختلف پس منظر کی اے آئی تصاویر بنا کر دیتا ہے اور پھر صارف چاہے تو مذکورہ تصاویر کو اپنی ٹائم لائن پر شیئر بھی کر سکتا ہے۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو باضابطہ طور پر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم محدود صارفین مذکورہ فیچر کو دیکھنے کے اہل ہیں۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک نے پہلے ہی اے آئی کی مدد سے اپنی تصاویر بنانے کا فیچر پیش کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
روس کے خلاف یورپی یونین کا نیا منصوبہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے عہدہ دار روس کے خلاف وسیع پیمانے پر
جولائی
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ
جولائی
بین الاقوامی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر
متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس
نومبر
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )
جون
شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،
دسمبر
یمنی تیل کی لوٹ مار
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی پیٹرولیم وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
اپریل