?️
سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل و کمپیوٹر سمیت اس طرح کی دیگر اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی لائٹ انسانی نیند میں خلل نہیں ڈالتی۔
اس سے قبل سامنے آنے والی متعدد تحقیقات میں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ الیکٹرانک اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی لائٹ انسانی صحت اور خصوصی طور پر دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
تاہم جرمنی کے شہر میونخ کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک مختصر مگر تازہ تحقیق میں اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی نیند میں خلل دے سکتی ہے۔
طبی جریدے نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے لیے 16 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں اور انہیں سونے سے قبل 30 منٹ تک موبائل یا ایسی دوسری ڈیوائسز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
رضاکاروں کو مختلف مراحل میں بلیو، گرین اور سفید لائٹ کے ڈیوائسز استعمال کرنے کا کہا گیا اور پھر انہیں نیند کے لیے بستر پر جانے کی ہدایت کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈیوائسز کی تمام لائٹس انسانی دماغ کے اس نظام کو متاثر نہیں کرتیں جو نیند اور وقت کا تعین کرتا ہے، یعنی ڈیوائسز کی لائٹ سے نیند میں خلل نہیں پڑتا۔
اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات میں عندیہ دیا گیا تھا کہ لائٹس سے ممکنہ طور پر دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جو یومیہ تبدیلی،وقت کے تعین کا کا کام کرتا ہے اور اس وجہ سے انسان کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر
اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق، پاکستان کا تشویش کا اظہار
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب
نومبر
امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے
?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے سی این این نے
نومبر
شہریوں کےساتھ سعودی حکومتی اداروں کا فراڈ
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ تقریباً دو تہائی
اپریل
وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی
مارچ
افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی امید
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے افغانستان
اگست
اقوام متحدہ کی امن فورس پر صیہونیوں حملوں پر اٹلی کا ردعمل
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی نے یونیفیل (اقوام متحدہ کی
نومبر