?️
نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر ٹپ جار متعارف کروایا گیا ہے لہذا اب ٹویٹر بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے اور ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر ٹپ جار متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس کی مدد سے ٹویٹر صارفین چند ڈالر اس فرد کو دے سکیں گے جس کا ٹویٹ ان کے دل میں جگہ بنالے گا۔
ہوسکتا ہے کہ یہ وہ روزانہ کی خبروں کا تجزیہ ہو جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں یا ایسی میک اپ ٹپس جو دیگر کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہوں، یا کسی کو مشکل میں دیکھ کر آپ اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو یہ فیچر مددگار ثابت ہوگا۔
ٹویٹر کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کیا گیا اور اس میں ایک اینی میٹڈ تصویر کے ذریعے اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔ فی الحال یہ فیچر ہر ایک کو دستیاب نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے ابھی محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔
جب کوئی صارف ٹپ جار کو ایکٹیویٹ کردے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے کیش ایپ، پے پال وینمو اور دیگر سے منسلک کرسکے گا۔ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
تیسری عالمی جنگ کے خطرے کی گھنٹی
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے مغربی سازشوں سے خبردار
مئی
اسلامی ممالک نے کن اسرائیلی برانڈز اور اشیاء کا بائیکاٹ کیا؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تناظر
نومبر
حالیہ جنگوں کے بعد غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کیلئے سخت ضوابط تشکیل دینے پر غور
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کا
جولائی
غزہ میں نہ پھٹنے والے بموں کا خطرہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تنظیم نے خبردار کیا کہ غزہ میں نہ
اکتوبر
پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک
اگست
سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے برقع سمیت چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر
جنوری
معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیرخزانہ
?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
مئی
اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نظام تباہی کے دہانے پر:فارن پالیسی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں
اکتوبر