?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمنیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات کو دہرایا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے دانی دانون نے کہا کہ صیہونی حکومت یمنی حملوں کے سامنے بے بس نہیں رہے گی اور بین الاقوامی برادری کے فیصلے کا انتظار نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کے ذریعہ صیہونی حکومت کی خراب کاری کی تحقیقات
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں کے خلاف ہمارے اقدامات سنجیدہ ہیں، اور وہ وہی کچھ محسوس کریں گے جو اسرائیلیوں نے ان کے حملوں کے بعد محسوس کیا۔
صیہونی نمائندے نے کہا کہ ایران اور اس کے نیابتی گروہوں سے نمٹنے کے لیے ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں،یمن سے داغے جانے والے میزائل اور ڈرونز نے اسرائیل کے شہریوں کو نشانہ بنایا، حالانکہ اسرائیل کا یمن سے کوئی تنازع نہیں تھا۔
دانون نے مزید کہا کہ ایران کی مدد سے حوثیوں کو جدید ہتھیار حاصل ہوئے ہیں اور ان کا سالانہ بجٹ 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو ممنوعہ سرگرمیوں اور ایران کی مالی امداد سے فراہم ہوتا ہے۔
صیہونی سفارتکار نے کہا کہ حوثی بحری جہازوں کے عملے کو گرفتار کر رہے ہیں،دنیا کو ان کی دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے مزید دھمکی دی کہ حوثیوں کا انجام وہی ہوگا جو حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کے نتیجے میں ہوا۔
مزید پڑھیں: UNIFIL فورسز کے بارے میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی گستاخی
دانون نے صیہونی حکومت کی ناکامیوں کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی مذاکرات کے دوران مختلف مراحل میں نئی شرائط پیش کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی نے نیٹو کے اتحاد کو کمزور کر دیا ہے: یونانی وزارت خارجہ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: آنکارا اور ایتھنز کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے
ستمبر
وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے: جسٹس منصور علی شاہ
?️ 2 جون 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
جون
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تنخواہ میں اضافے سے اعلانِ لاتعلقی
?️ 13 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے
جون
فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار
جنوری
سعودی عرب کا یمنی میزائل روکنے کا دعوی
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کا فضائی
جون
غزہ جنگ کون جیت رہا ہے؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے طویل وحشیانہ حملے
اپریل
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب
اگست
صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے
اکتوبر